PM Modi calls upon everyone to make meditation a part of their daily lives

December 21st, 12:28 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi has called upon everyone to make meditation a part of their daily lives on World Meditation Day, today. Prime Minister Shri Modi remarked that Meditation is a powerful way to bring peace and harmony to one’s life, as well as to our society and planet.

کاریہ کر سوورنا مہوتسو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 07th, 05:52 pm

کاریہکر سوورنا مہوتسو کے اس موقع پر، میں بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں اپنا سلام پیش کرتا ہوں۔ آج پرمکھ سوامی مہاراج کی 103 ویں سالگرہ کا تہوار بھی ہے۔ میں گروہری پرگت برہما سوروپ پرمکھ سوامی مہاراج کیلئے تعظیم کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات، پرمکھ سوامی مہاراج کا عز۔ آج انتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج کی محنت اور لگن کی وجہ سے پھل دے رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا پروگرام، ایک لاکھ کارکنوں، نوجوانوں اور بچوں کا ثقافتی پروگرام جس میں بیجوں، درختوں اور پھلوں کی قدروں کا اظہار کیا گیا، میں شاید آپ کے درمیان جسمانی طور پر موجود نہ ہو سکوں، لیکن میں اس تقریب کی توانائی کودل سے محسوس کر رہا ہوں۔ اس عظیم الشان روحانی تقریب کے لیے، میںانتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج اور تمام سنتوں کو مبارکباد پیش کرتا اور ان انہیں نمن کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں کاریہ کر سوورن مہوتسو سے خطاب کیا

December 07th, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میں کاریہ کر سوورن مہوتسو سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج، قابل احترام سنتوں اور ست سنگی خاندان کے ارکان اور دیگر معززین اور مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ جناب نریندر مودی نے کاریہ کرسوورن مہوتسو کے موقع پر بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں جھک کر کہا کہ آج پرمکھ سوامی مہاراج کا 103واں یوم پیدائش بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات، پرمکھ سوامی مہاراج کی اقدار، پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج کی محنت اور لگن آج پھل دے رہی ہیں۔ جناب مودی نے تقریباً ایک لاکھ کارکنان کے ساتھ نوجوانوں اور بچوں کے ثقافتی پروگراموں سمیت اس طرح کے بہت بڑے پروگرام کو دیکھ کر خوشی محسوس کی اور مزید کہا کہ اگرچہ وہ جسمانی طور پر پنڈال میں موجود نہیں ہیں، لیکن وہ اس تقریب کی توانائی محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پرم پوجیہ گرو ہری مہنت سوامی مہاراج، تمام سنتوں کو عظیم روحانی اجتماع کے لیے مبارکباد دی۔

آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

October 27th, 11:30 am

ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔

شطرنج اولمپیاڈ کے فاتحین سے وزیراعظم کی گفتگو کا اصل متن

September 26th, 12:15 pm

شطرنج کھلاڑی: جناب، یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے دونوں گولڈ میڈل جیتے ہیں اور ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔ لڑکوں نے 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے اور لڑکیوں نے 22 میں سے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر، ہم نے 44 میں سے 40 پوائنٹس حاصل کیے۔ اتنی بڑی اور متاثر کن کارکردگی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

پی ایم مودی نے ہمارے شطرنج چیمپئنز سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کی

September 26th, 12:00 pm

پی ایم مودی نے ہندوستان کی شطرنج ٹیم کے تاریخی ڈبل گولڈ جیتنے کے بعد ان سے بات کی۔ بحث میں ان کی محنت، شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، کھیل پر اے آئی کے اثرات، اور کامیابی کے حصول میں عزم اور ٹیم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

August 25th, 11:30 am

آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرینگرمیں وزیراعظم کےخطاب کا متن

June 21st, 06:31 am

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مجھےیوگ اورریاضت کی سرزمین کشمیر میں آنے کی خوش بختی حاصل ہوئی ہے ۔ کشمیراور سرینگرکا یہ ماحول ، یہ توانائی اوراحساس یوگ سے ہمیں جو قوت ملتی ہے ، سرینگرمیں ہم اسے محسوس کررہے ہیں ۔ میں ملک کے سبھی لوگوں کو ، دنیا کے کونے کونے میں یوگ کررہے لوگوں کو کشمیر کی سرزمین سے یوگ کے دن کی مبارکباد دیتاہوں ۔

سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے عالمی دن 2024 پر وزیر اعظم کا خطاب

June 21st, 06:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم 20 اور 21 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

June 19th, 04:26 pm

وزیر اعظم سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں 20 جون کو شام 6 بجے کے قریب‘نوجوانوں کو بااختیار بنانے، جموں و کشمیر کی تبدیلی’ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم جموں و کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ زراعت اس سے منسلک سیکٹروں کے (جے کے سی آئی پی) میں مقابلہ جاتی بہتری کے پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نے کاشی میں ڈاکٹرسمپورناننداسپورٹس اسٹیڈیم میں پیش رفت کا جائزہ لیا

June 19th, 08:36 am

کاشی میں دن بھر کے پروگراموں کے بعد، جن میں کسان سمّاّن ندھی سپردکرنے، گنگا آرتی اور کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچناکرنے کا پروگرام شامل تھا، وزیراعظم مودی نے وارانسی میں ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے اچانک وہاں کا دورہ کیا۔

پی ایم مودی نے استراسن پر ایک ویڈیو شیئر کیا

June 18th, 10:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج استراسن یا اونٹ جیسی جسمانی کیفیت پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جو کمر اور گردن کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اور خون کی گردش اور بینائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi shares Bhadrasana Yoga Video

June 17th, 10:07 am

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has shared Bhadrasana detailed Yoga video describing its benefits for joints, which also reduces pain in the knees. Bhadrasana yoga pose is also good for the stomach.

وزیر اعظم نے پادھستاسن یوگ پر ایک ویڈیو کلپ ساجھا کی

June 16th, 10:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پادھستاسن یوگ یا ہاتھوں سے پاؤں تک کے آسن پر ایک تفصیلی ویڈیو ساجھا کی، ساتھ ہی عوام الناس سے اس آسن کی مشق کرنے کی اپیل کی، کیونکہ یہ ریڑھ کی ہڈی کے لیے اچھی مشق ہے اور ماہواری کے درد میں راحت فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے اردھ چکراسن پر ویڈیو شیئر کیا

June 15th, 09:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اردھ چکراسن یا آدھے پہیے کے آسن پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں عوام سے صحت مند دل اور خون کے بہتر بہاؤ کے لیے آسن کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے تاڑآسن کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ ساجھا کیا

June 13th, 09:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تاڑآسن یا تاڑ کے درخت کی شبیہ کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا۔

ورلڈ گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشو میدھا یگیہ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

February 25th, 09:10 am

گایتری خاندان کا کوئی بھی پروگرام اس قدر تقدس سے وابستہ ہوتا ہے کہ اس میں شرکت کرنا اپنے آپ میں ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج میں دیو سنسکرت وشو ودیالیہ کے زیر اہتمام اشو میدھا یگیہ کا حصہ بن رہا ہوں۔ جب مجھے گایتری خاندان کی طرف سے اس اشو میدھا یگیہ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تو وقت کی کمی کے علاوہ مجھے ایک اور مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو کے ذریعے بھی اس پروگرام سے جڑنے میں ایک مسئلہ یہ تھا کہ عام آدمی اشو میدھا یگیہ کو طاقت کی توسیع سے جوڑ کر دیکھتا ہے۔ آج کل، انتخابات کے ان دنوں میں، یہ فطری ہے کہ اشو میدھا یگیہ کے دوسرے معنی نکالے جائیں گے۔ لیکن پھر میں نے دیکھا کہ یہ اشو میدھا یگیہ آچاریہ شری رام شرما کے جذبات کو آگے بڑھا رہا ہے، اشو میدھا یگیہ کو ایک نیا معنی دے رہا ہے، تب میرے ساری مخمصے دور ہو گئے۔

وزیر اعظم كا ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گایتری پریوار کی طرف سے منعقدہ اشو میدھا یگیہ سے خطاب

February 25th, 08:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشوا میدھا یگیہ سے خطاب کیا۔

آچاریہ شری ایس این گوئنکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

February 04th, 03:00 pm

آچاریہ شری ایس این گوئنکا جی کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کا آغاز ایک برس قبل ہوا تھا۔ اس ایک سال میں آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ساتھ ساتھ ملک نے کلیان مترا گوئنکا جی کے نظریات کو بھی یاد کیا۔ آج جب ان کی صد سالہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہیں، ملک ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کو پورا کرنے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سفر میں، ہم ایس این گوینکا جی کے خیالات اور سماج کے تئیں ان کی لگن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ گروجی بھگوان بدھ کے منتر کو دہرایا کرتے تھے - سمگہ نام تپوسوکھو - یعنی جب لوگ مل کر مراقبہ کرتے ہیں تو اس کے اثر انگیز نتائج سامنے آتے ہیں ۔ یہ یکجہتی کا احساس، یہ اتحاد کی طاقت ترقی یافتہ ہندوستان کی ایک بڑی بنیاد ہے۔ اس پیدائش کی صد سالہ تقریب میں، آپ سب نے سال بھر اس منتر کا پرچار کیا ہے۔ میں آپ سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔