وزیر اعظم نے اساطیری شخصیت راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
December 14th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔وزیراعظم نے، شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال پر ،تعزیت کا اظہار کیا
June 10th, 11:44 am
نئی دہلی 10جون2021: وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے فلم ساز، مفکراور شاعر شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا :’’ شری بدھ دیو داس گپتا کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ان کی مختلف کارگزاریوں نے سماج کے تمام طبقوں کو متاثر کیا ہے۔ وہ فلم ساز کےعلاوہ ایک ممتاز مفکر اور شاعر بھی تھے۔دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات ان کے کنبے اور سیکڑوں مداحوں کے ساتھ ہیں۔‘‘اوم شانتی !