وزیر اعظم کی فاسٹ رٹیلنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین، صدر اور سی ای او جناب تداشی یانائی کے ساتھ میٹنگ

May 23rd, 12:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی، 2022 کو ٹوکیو میں یونیکلو کی بنیادی کمپنی، فاسٹ رٹیلنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین، صدر اور سی ای او جناب تداشی یانائی سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں انہوں نے بھارت کے تیزی سے بڑھتے کپڑے و ملبوسات کے بازار اور بھارت میں ٹیکسٹائل پروجیکٹوں کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔ انہوں نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس کے نظام اور افرادی قوت کے شعبوں سمیت بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی سے متعلق مختلف اصلاحات پر بھی گفتگو کی۔