مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 20th, 11:45 am

ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب

September 20th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

بھارت ٹیکس 2024، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 11:10 am

کابینہ میں میرے ساتھی، پیوش گوئل جی، درشنا جردوش جی، مختلف ممالک کے سفیر، سینئر سفارت کار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، فیشن اور ٹیکسٹائل کی دنیا سے وابستہ تمام دوست، نوجوان کاروباری، طلباء، ہمارے بنکر اور ہمارے کاریگر۔ دوستو، خواتین و حضرات!بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس میں آپ سب کو مبارکباد!آج کا یہ انعقاد اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ بھارت کے دو سب سے بڑے نمائشی مراکز، بھارت منڈپم اور یشوبومی میں بہ یک وقت ہو رہا ہے۔ آج 3 ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان... 100 ممالک سے تقریباً 3 ہزار خریدار... 40 ہزار سے زیادہ تجارتی زائرین... اس ایونٹ سے ایک ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ ایونٹ ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پوری ویلیو چین کو ایک ساتھ آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا

February 26th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کیا، جو کہ ملک میں منعقد ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگرام میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

Exchange of MoUs in the presence of Prime Minister, on the sidelines of the inauguration of Make in India Centre

February 13th, 04:27 pm