حکومت نے برآمد کنندگان اور بینکوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ای سی جی سی لمیٹیڈ میں 5 سالوں میں 4400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی
September 29th, 04:18 pm
نئی دہلی:29ستمبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے برآمدات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے مطابق حکومت نے پانچ سال کی مدت، یعنی مالی سال 2022-2021 سے مالی سال 2026-2025 تک ای سی جی سی لمیٹیڈ (جسے پہلے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کے نام سے جانا جاتا تھا) کے لئے 4400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے ای سی جی سی کی لسٹنگ کے عمل کے ساتھ مناسب طریقے سے مطابقت پذیر کرنے کی کوششوں کے ساتھ منظور شدہ سرمایہ کاری ای سی جی سی کی انڈر رائٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا تاکہ مزید برآمدات کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔