وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ایکسپو 2020 دوبئی کے انڈیا پویلین میں حاضرین سے خطاب
October 01st, 08:55 pm
ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں آپ خیرمقدم ہے۔یہ ایک تاریخی ایکسپو ہے۔ مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا یہ پہلا ایکسپو ہے۔بھارت اس ایکسپو میں شرکت کررہا ہے اور اس کا پویلین سب سے بڑے پویلینوں میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا۔ آیئے ہم بھارت کی حکومت اور وہاں کے عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےشروعات کریں ۔ایکسپو 2020 دوبئی کے انڈیا پویلین میں وزیراعظم کا پیغام
October 01st, 08:54 pm
ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین کے لئے ایک پیغام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایکسپو کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا پہلا ایکسپو ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا‘‘۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دوبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ’’ ہم نے اپنی اسٹریٹجک پاٹنرشپ میں جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ انہیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ میں اپنے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہش مند ہوں‘‘۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نےابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
September 03rd, 10:27 pm
نئی دہلی، 3 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دوپہر ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تحت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے سلسلے میں مسلسل پیش رفت کا مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران بھارتی برادری کے لئے متحدہ عرب امارات کی مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے دوبئی میں یکم اکتوبر 2021 سے منعقد کئے جانے والے ایکسپو 2020 کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔