Thanks to collective efforts, India's Tiger population has been increasing over time: PM Modi
December 03rd, 07:10 pm
Lauding the collective efforts of conservation of tigers, the Prime Minister Shri Narendra Modi today remarked that India's Tiger population has been increasing over time. He said that addition of 57th tiger reserve in India was in line with our centuries old ethos of caring for nature.ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
November 24th, 11:30 am
من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے این سی سی ڈے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، این سی سی کیڈٹس کی ترقی اور آفات سے نجات میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور وکسٹ بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی متاثر کن کہانیاں بھی شیئر کیں جو بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تشریف لے جانے میں مدد کرتے ہیں اور ایک پیڈ ماں کے نام مہم کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں۔وزیراعظم نے بارباڈوس کی وزیراعظم سے ملاقات کی
November 21st, 09:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارباڈوس کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میاں ایمور موٹلی سے 20 نومبر کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں انڈیا-کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے دونوں لیڈروں کو ہندوستان اور بارباڈوس کے درمیان باہمی تعلقات کی توثیق اور مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ تحریک میں حصہ لیا
November 20th, 11:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی نے گیانا کے جارج ٹاؤن میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ تحریک میں حصہ لیا۔ جناب مودی نے اسے پائیداری کے لیے مشترکہ عزم کے طور پر تشبیہ دی۔نئی دہلی میں پہلے بوڈو لینڈ مہوتسو کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا اردو ترجمہ
November 15th, 06:32 pm
آج کارتک پورنیما کا مبارک موقع ہے اور دیو دیوالی منائی جا رہی ہے۔ میں اس تہوار پر ملک کے سبھی لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس دن گرو نانک دیو جی کے 555ویں پرکاش پرو کو بھی منایا جاتا ہے۔ میں پورے ملک کو، خاص طور پر دنیا بھر کے ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کو اس اہم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ، پورا ملک جنجاتیہ گورو دیوس منا رہا ہے۔ آج صبح، میں نے جموئی، بہار میں بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی، اور اب آج شام ہم یہاں پہلے بوڈو مہوتسو کا افتتاح کر رہے ہیں۔ بوڈو کمیونٹی کے لوگ پہلے بوڈولینڈ فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے آسام سمیت مختلف ریاستوں سے جمع ہوئے ہیں۔ میں یہاں موجود تمام بوڈو دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو امن، ثقافت اور خوشحالی کے نئے دور کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کیا
November 15th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے بوڈو لینڈ مہوتسو کا افتتاح کیا، جو کہ امن کو برقرار رکھنے اور ایک متحرک بوڈو سوسائٹی کی تعمیر کے لیے زبان، ادب اور ثقافت پر دو روزہ میگا ایونٹ ہے۔بہار کےجموئی میں جنجاتیہ گورو دیوس کے پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 11:20 am
بہار کے گورنر جناب راجیندرالنکر جی، بہار کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہکے میرے رفقاء جوئل اوراوں جی، جیتن رام مانجھی جی، گری راج سنگھ جی، چراغ پاسوان جی، درگا داس اوئیکے جی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے درمیان برسا منڈا جی کے خاندان کے افراد ہمارے درمیاں موجود ہیں،ویسےآج ان کےیہاں بڑی پوجا ہوتی ہے۔ خاندان کے باقی سبھی لوگ پوجا میں مصروف ہیں،اس کے باوجود بدھرام منڈا جی ہمارے درمیان آئے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ سدھو کانہو جی کی اولاد منڈل مرمو جی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اور یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آج اگر میںیہ کہوں کہ ہماری بھارتیہ جنتا پارٹیپریوار میں آج اگر کوئی سینئر لیڈر ہے تو وہ ہمارے کریا منڈا جی ہیں۔ کبھی لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکررہے۔ انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے اور آج بھی وہ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اور جیسا کہ ہمارے جوئل اوراوں جی نے کہا کہ وہ میرے لیے باپ کیمانند ہیں۔ ایسے ہی سینئر کریا منڈا جی آج خاص طور پر جھارکھنڈ سے یہاں آئے ہیں۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ، میرے دوست بھائی وجے کمار سنہا جی، بھائی سمراٹ چودھری جی، بہار سرکار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے، ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے تمام معززین اور جموئی کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز کیا
November 15th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کی 150ویں برسی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے جموئی، بہار میں آج تقریباً 6,640 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔گجرات کے کچھ میں دیپاولی کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:05 pm
جب میں آپ کے درمیان دیوالی کا تہوار مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ دیوالی بھی بہت خاص ہے۔ آپ کو لگے گا کہ ہر دیوالی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اس بار کیا خاص ہے؟ یہ خاص ہے… بھگوان رام 500 سال بعد دوبارہ ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ میں آپ سب کو اور ماں بھارتی کی خدمت میں تعینات ملک کے ہر سپاہی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات میں آپ کے تئیں 140 کروڑ ہم وطنوں کا شکریہ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی
October 31st, 07:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 05:22 pm
اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔سولہویں برکس سربراہی کانفرنس کے محدود مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 03:25 pm
میں آج کے اجلاس کے شاندار انعقاد کے لیے میں صدر پوتن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔سولہویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
October 23rd, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔سوچھتا ہی سیوا 2024 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات
October 02nd, 10:15 am
آج قابل احترام باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے۔ میں بھارت ماتا کے بیٹوں کو بڑے احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ہمیں ہندوستان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا خواب گاندھی جی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات نے دیکھا تھا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کی
October 02nd, 10:10 am
صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریک میں سے ایک سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2 اکتوبر کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے امرت اور امرت ٹو، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور گوبردھن اسکیم کے تحت پروجیکٹوں سمیت 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی صفائی وستھرائی کے پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ سوچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع ’’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘ ہے۔'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔توتوکورِن بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل کے افتتاح کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 02:00 pm
آج ترقی یافتہ بھارت کے سفر کا ایک اہم پڑاؤ ہے۔ یہ نیا تتوکڑی بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل بھارت کے بحری بنیادی ڈھانچے کا نیا ستارہ ہے۔ اس نئے ٹرمنل سے وی او چدمبر-نار بندرگاہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 14 میٹر سے زیادہ ڈیپ ڈرافٹ۔۔۔ تین سو سے زیادہ میٹر برتھ والا نیا ٹرمنل۔۔۔ اس بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے وی او سی بندرگاہ پر لاجسٹکس لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ میں اس کے لیے آپ سبھی کو تمل ناڈو کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی، تمل ناڈو کے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا
September 16th, 01:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور نئے توتیکورین انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو 'ہندوستان کے سمندری ڈھانچے کا نیا ستارہ' قرار دیا۔ وی او چدمبرانار پورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، 14 میٹر سے زیادہ کے گہرے اور 300 میٹر سے زیادہ لمبی برتھ کے ساتھ، یہ ٹرمینل V.O.C کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹرمینل سے بندرگاہ پر لاجسٹک اخراجات میں کمی اور ہندوستان کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کی توقع ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں کو مبارکباد دی اور V.O.C پورٹ سے متعلق ان پروجیکٹوں کو یاد کیا جن کا آغاز دو سال قبل ان کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کی تیزی سے تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹرمینل کی اہم کامیابیوں میں سے ایک صنفی تنوع سے وابستگی ہے جس کےتحت 40 فیصد ملازمین خواتین ہیں، جو کہ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی علامت ہے۔