پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر جی-20 اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب
November 20th, 01:40 am
آج کے اجلاس کا موضوع کافی اہم ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ نئی دہلی جی -20 چوٹی کانفرنس کے دوران، ہم نے ایس ڈی جیز کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا ۔ 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدارت میں ان کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، میں آپ کے سامنے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کے عزم اور کوششوں کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پرجی-20 اجلاس سے خطاب کیا
November 20th, 01:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20 چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔