
وزیر اعظم نے جی 7 سربراہ اجلاس میں فرانس کے صدر سے ملاقات کی
June 18th, 02:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے شہر کنانسکس میں 51 ویں جی 7 سربراہ اجلاس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کی۔ مختلف مسائل پر نقطہائے نظر کا تبادلہ کرتے ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان اور فرانس ہمارے کرہ ارض کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔
ڈیزاسٹر ریزیلیئنٹ انفراسٹرکچر پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 07th, 02:00 pm
اس کانفرنس کا موضوع ہے 'ساحلی علاقوں کے لیے ایک لچکدار مستقبل کی تشکیل'۔ ساحلی علاقے اور جزیرے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہیں۔ حالیہ دنوں میں، ہم نے اس کی موجودگی کا مشاہدہ کیا ہے: ہندوستان اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان رمیل، کیریبین میں سمندری طوفان بیرل، جنوب مشرقی ایشیا میں سمندری طوفان یاگی، امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین، فلپائن میں ٹائفون اوساگی اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سائیکلون چیڈوکے واقع ہونے کے گواہ بنے۔ ایسی آفات سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آفات کا مقابلہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 سے خطاب کیا
June 07th, 01:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آفات کا مقابلہ کرنے کےبنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے آفات کا مقابلہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 2025 کے شرکاء کا خیرمقدم کیا، جو پہلی مرتبہ یوروپ میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرانس کے صدر عزت مآب ایمانوئل میکروں اور حکومت فرانس کا، اس تقریب کے انعقاد میں اپنا تعاون فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے آئندہ منعقد ہونے والی یونائیٹڈ نیشنز اوشن کانفرنس کے لیے نیک ترین خواہشات بھی پیش کیں۔دنیا نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
April 24th, 03:29 pm
22 اپریل 2025 کو پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے، جس میں معصوم جانیں گئیں، نے عالمی رہنماؤں کی یکجہتی کی ایک مضبوط لہر کو جنم دیا ہے۔ پی ایم مودی نے عالمی حمایت کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کا زمین کے آخر تک پیچھا کرے گا۔پی ایم مودی کا دورہ فرانس: اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا اور AI تعاون کا آغاز
February 13th, 03:06 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس اور امریکہ کے حالیہ سفارتی دورے نے مصنوعی ذہانت (AI)، اقتصادی اصلاحات، اور تاریخی تعلقات کے احترام پر واضح توجہ کے ساتھ، ہندوستان کے عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ایک اہم اثر ڈالا۔ اس جامع دورے نے ذمہ دارانہ AI ترقی، اقتصادی تعاون، اور اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کیا۔PM Modi and President of France jointly inaugurate the Consulate General of India in Marseille
February 12th, 05:29 pm
PM Modi and President Emmanuel Macron inaugurated the Consulate General of India in Marseille. The new Consulate will boost economic, cultural, and people-to-people connections across four French regions. PM Modi deeply appreciated President Macron’s special gesture, as both leaders received a warm welcome from the Indian diaspora.وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا
February 12th, 04:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میکرون نے آج صبح مارسے میں مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا اور پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جان گنوانے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہید ہونے والوں کی قربانیوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔وزیر اعظم نے فرانس کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی
February 12th, 03:24 pm
دونوں لیڈروں کے درمیان ذاتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خاص انداز میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میخوں نے کل فرانسیسی صدرکے طیارے میں پیرس سے مارسیل کے لیے ایک ساتھ پرواز کی ۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ۔ اس کے بعد مارسیل پہنچنے کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ،جو گزشتہ 25 سالوں میں مسلسل کثیر جہتی تعلقات میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ہندوستان کے عزت مأب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے فرانس کے دورے پر بھارت-فرانس مشترکہ بیان
February 12th, 03:22 pm
فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ، عزت مأب جناب ایمانوئل میکرون کی دعوت پر ، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے12-10 فروری 2025 کو فرانس کا دورہ کیا ۔ 10 اور 11 فروری 2025 کو ، فرانس اور ہندوستان نے مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی ، جس میں سربراہان مملکت اور حکومت ، بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین ، چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں ، تعلیمی اداروں کے نمائندوں ، غیر سرکاری تنظیموں ، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین یکجا ہوئے تھے، تاکہ بلیچلے پارک (نومبر 2023) اور سیول (مئی 2024) سمٹ کے دوران طے پائے اہم سنگ میل پر پیش رفت کی جاسکے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا کہ عالمی مصنوعی ذہانت کا شعبہ عوامی مفاد میں فائدہ مند سماجی ، اقتصادی اور ماحولیاتی نتائج کو آگے بڑھا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے فرانس کے اے آئی ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدر میکرون کو مبارکباد دی ۔ فرانس نے بھارت کی جانب سے اگلی اے آئی سمٹ کی میزبانی کا خیرمقدم کیا ۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے 14ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے خطاب کیا
February 12th, 12:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم میں دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اختتامی خطاب
February 11th, 05:35 pm
اس ایکشن سمٹ کی رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے ، بھارت کو اگلی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرنے میں خوشی ہوگی۔پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب
February 11th, 03:15 pm
اگر آپ اپنی میڈیکل رپورٹ کو کسی اے آئی ایپ پر اپ لوڈ کرتے ہیں، تو یہ آسان زبان میں، کسی بھی قسم کی جملے بازی کے بغیر، آپ کی صحت کے لیے یہ کیا معنیٰ رکھتی ہے، اس کی وضاحت کر سکتی ہے۔ لیکن، اگر آپ اسی ایپ کو بائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر کھینچنے کے لیے کہتے ہیں، تو ایپ غالباً دائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر لاکر دیگا ، کیونکہ تربیت کے اعداد و شمار کا یہی غلبہ ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی
February 11th, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئیل میخوں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ سمٹ 6 اور 7 فروری کو سائنس ڈے سے شروع ہوئی اور اس کے بعد 8 اور 9 فروری کو کلچرل ویک اینڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی۔پی ایم مودی فرانس کے پیرس پہنچ گئے۔
February 10th, 10:30 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے پیرس پہنچے۔ ان کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران، پی ایم مودی صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کریں گے، اے آئی ایکشن سمٹ اور کئی دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔فرانس اور امریکہ کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا بیان
February 10th, 12:00 pm
صدر میکرون کی دعوت پر میں 10 سے 12 فروری تک فرانس کا دورہ کروں گا ۔ پیرس میں ، میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کرنے کا منتظر ہوں ، جو عالمی رہنماؤں اور عالمی ٹیک سی ای اوز کا ایک اجتماع ہے ، جہاں ہم اختراع اور وسیع تر عوامی بھلائی کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے باہمی تعاون کے نقطہ نظر پر ایک جامع ، محفوظ اور قابل اعتماد انداز میں تبادلہ خیال کریں گے ۔وزیر اعظم نے ہندوستان کے 76ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے کے لیے فرانس کے صدر اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
January 27th, 11:06 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر عزت مآب ایمینوئل میخوا اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب مائیکل مارٹن کا ہندوستان کے 76ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا: وزیراعظم
December 17th, 05:19 pm
مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں فرانس اس سانحے سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گا ۔وزیراعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات
November 19th, 05:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ جنوری میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے صدر میکرون کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے دورے اور جون میں اٹلی میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے بعد، اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 09:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔