اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں منعقدہ سیمی کون انڈیا 2024 تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 11th, 12:00 pm

میں خاص طور پرسیمی(ایس ای ایم آئی) سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے، جہاں گلوبل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے متعلق اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ- یہ ہندوستان میں اس کے انعقاد کا یہ صحیح وقت ہے۔ آپ صحیح وقت پر، صحیح جگہ پر ہیں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان میں - چپس کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے! اورصرف اتنا ہی نہیں ، آج کا ہندوستان دنیا کویقین دلاتا ہے ہے - جب بھی چپس ڈاؤن ہوں تو آپ ہندوستان پر اعتمادکر سکتے ہیں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا

September 11th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر نمائش بھی دیکھی ۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کی جائے گی جس کے تحت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔

کابینہ نے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت ایک اور سیمی کنڈکٹر یونٹ کو منظوری دی

September 02nd, 03:32 pm

ایک وائبرنٹ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گجرا ت کے سانند میں ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ قائم کرنے کے لیے کائنس سیمی کون پرائیویٹ لمٹیڈ کی تجویز کو منظوری دی۔

لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 19th, 03:00 pm

آج ہم یہاں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ اتر پردیش کی تعمیر کے عہدکے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔ اور مجھے بتایا گیا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے یوپی کی 400 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر لاکھوں لوگ اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنے تمام فیملی ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ 7-8 سال پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتر پردیش میں بھی سرمایہ کاری اور نوکریوں کے حوالے سے ایسا ماحول پیدا ہوگا۔ چاروں طرف جرائم، فسادات، چھینا جھپٹی کی خبریں تھیں۔ اس دوران اگر کوئی کہتا کہ وہ یوپی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، تو شاید کوئی سننے کو تیار نہ ہوتا، یقین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج دیکھیں، لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اتر پردیش کی سرزمین پر آرہی ہے۔ اور میں اتر پردیش سے ایم پی ہوں۔ اور جب میرے اتر پردیش میں کچھ ہوتا ہے، تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہزاروں پروجیکٹوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ جو فیکٹریاں لگ رہی ہیں، یہ صنعتیں جو لگ رہی ہیں، یہ یوپی کی تصویر بدلنے والی ہیں۔ میں سبھی سرمایہ کاروں،خاص طور پر یوپی کے تمام نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نےاترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا

February 19th, 02:30 pm

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سےسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔

Congress disrespected our brave Jawans, they are insensitive towards farmers: PM Modi

May 03rd, 01:17 pm

Addressing a public meeting at Kalaburagi, Karnataka PM Narendra Modi said that election in the state was going to decide the future of Karnataka. “It is about the safety of women, the wellbeing of farmers. Do not assume this is only about electing MLAs, it is way beyond that”, said the Prime Minister.

I left my home, family & whatever I had to serve the Nation: PM Modi

November 13th, 11:52 am

Prime Minister Narendra Modi inaugurated several development projects in Goa. Speaking at the event, PM Modi saluted people of the country for supporting the Government’s demonetization drive. He appreciated the enthusiasm with which people have been exchanging and withdrawing currency from banks. PM also said that this decision was in the Nation’s interest and urged people to cooperate and follow guidelines set by the Government and banks.

PM lays foundation stone for development projects in Goa

November 13th, 11:51 am

PM Modi today unveiled plaques to mark the foundation stone laying of Mopa Airport, and an Electronic City at Tuam, during a function at the Shyama Prasad Mukherjee Stadium in Goa. During his address PM Modi applauded Manohar Parrikar for taking Goa to new heights of progress. Shri Modi also lauded the people of Goa for making Goa Number 1 among the smaller states. PM Modi talked about Govt’s fight against black money and steps towards it. PM talked about the demonetization move of the Govt . PM also talked about various other steps taken in this regard.