مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔گجرات کے احمد آباد میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے / افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 10:00 am
گجرات کے گورنر آچاریہ جناب دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل جی، کابینہ کے میرے ساتھی ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور گجرات کے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، اور ملک کے کونے کونے سے جڑے سبھی گورنر صاحبان اور معزز وزیر اعلیٰ صاحبان ، ارکانِ پارلیمنٹ ، ارکانِ اسمبلی ، کابینی وزراء اور میں جو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں ، میرے سامنے 700 سے زیادہ مقامات پر ، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی قیادت میں، وہاں کے وزیر کی قیادت میں لاکھوں لوگ آج اس پروگرام میں جڑے ہیں۔ شاید ریلوے کے تاریخ میں ایک ساتھ بھارت کے ہر کونے میں اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ 100 سال میں پہلی بار ہوا یہ پروگرام ہوگا۔ میں ریلوے کو بھی اس عظیم انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے گجرات کے احمدآبادمیں106000 کروڑروپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا
March 12th, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کوملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سمیت متعدد شعبوں پرمشتمل ہیں۔ انہوں نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔بہار کےاورنگ آباد میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 03:00 pm
بہار کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، اور تمام سینئر لیڈران جو یہاں بیٹھے ہیں، مجھے سب کا نام یاد نہیں ہے، لیکن آج تمام پرانے دوست مل رہے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں آ پ سب جو صاحبان جو یہاں آئے ہیں میں تہہ دل آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے اورنگ آباد ، بہار میں 21,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
March 02nd, 02:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے اورنگ آباد میں 21,400 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں سڑک، ریلوے اور نمامی گنگے کے شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے فوٹو گیلری کا واک تھرو بھی کیا۔وزیر اعظم نے گجرات میں کیوڈیا کے مقام پر آروگیہ ون، آروگیہ کٹیر، ایکتا مال اور بچوں کے نیوٹریشن پارک کا افتتاح کیا
October 30th, 03:11 pm
جناب مودی نے آروگیہ ون اور آروگیہ کٹیر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ایکتامال اور بچوں کے نیوٹریشن پارک کا بھی افتتاح کیا۔