’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کا جذبہ ہمارے ملک کو قوت فراہم فراہم کرتا ہے: ’من کی بات‘ کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

March 26th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، ’من کی بات‘ میں ہم نے ایسے ہزاروں لوگوں کی چرچہ کی ہے، جو دوسروں کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتے ہیں۔ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بیٹیوں کی تعلیم کے لیے اپنی پوری پنشن لگا دیتے ہیں، کوئی اپنی پوری زندگی کی کمائی ماحولیات اور جانداروں کی خدمت کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ ہمارے ملک میں خدمت کو اتنا اوپر رکھا گیا ہے کہ دوسروں کی خوشی کے لیے، لوگ اپنا سب کچھ قربان کر دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اس لیے تو ہمیں بچپن سے شیوی اور ددھیچی جیسے عظیم لوگوں کی کہانیاں سنائی جاتی ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم کی تقر یر کا متن

June 05th, 11:05 am

اگر آپ غور کریں تو آج سے 7-8 برس قبل ، ملک میں ایتھنول کی باتیں بہت کم شاذو نادر ہوتی تھیں۔ کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ اور اگر ذکر کربھی دیا تو جیسے روزمرہ کی بات ہوتی ہے ایسی ہی ہوجاتا تھا۔ لیکن اب ایتھنول، 21 ویں صدی کے ہندستان کی بڑی ترجیحات سے وابستہ ہے۔ ایتھنول پر ماحولیات کے فوکس کے ساتھ ہی ایک بہتر کسانوں کی زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ آج ہم نے پیٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کے بلینڈنگ کے 2025 تک پورا کرنے کا عہدہ کیا ہے۔ پہلے جب ہدف سوچا تھا، تو یہ سوچا تھا کہ یہ 2030 تک یہ ہم کریں گے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح سے کامیابیاں ملی ہیں، عوام الناس کا تعاون ملا ہے ، لوگوں میں بیداری آئی ہے ، اور ہر کوئی اس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہے۔ اور اس کے سبب اب ہم نے 2030 میں جو کرنا چاہتے تھے، اسے 5 سال کم کرکے 2025 تک کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پانچ سال ایڈوانس۔

ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے وزیر اعظم کا خطاب

June 05th, 11:04 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام آج پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور وزارت ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے ذریعے مشترکہ طور پر ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پونہ کے ایک کسان سے گفتگو کی جنہوں نے نامیاتی کھیتی اور زراعت میں بائیو ایندھن کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے۔