اترپردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 02nd, 01:01 pm
یوپی کی مقبول اور توانائی سے بھرپور گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب سنجیو بالیان جی، وی کے سنگھ جی، وزیر جناب دنیش کھٹیک جی، جناب اوپیندر تیواری جی، جناب کپل دیو اگروال جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ستیہ پال سنگھ جی، راجندر اگروال جی، وجے پال سنگھ تومرجی، محترمہ کانتا کردم جی، ایم ایل اے بھائی سومیندر تومر جی، سنگیت سوم جی، جتیندر ستوال جی، ستیہ پرکاش اگروال جی، میرٹھ ضلع پریشد کے صدر گورو چودھری جی، مظفر نگر ضلع پریشد کے صدر ویرپال جی، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور دور دور سے آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آپ سب کو سال 2022 کی بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا
January 02nd, 01:00 pm
نئی دہلی۔ 02 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ا سپورٹس یونیورسٹی تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی اور جدید اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہوگی جس میں مصنوعی ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ، باسکٹ بال/ والی بال/ ہینڈ بال/ کبڈی گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، مصنوعی رننگ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور ایک سائیکلنگ ویلڈروم شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں دیگر سہولیات کے علاوہ شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، کینوئنگ اور کیکنگ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔جل جیون مشن کے بارے میں گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیو ں سے بات چیت کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
October 02nd, 02:57 pm
مرکزی کابینی میں میرے معاون جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل جی، جناب بشیشور ٹوڈو جی، ریاست کے وزیر اعلیٰ، ریاستوں کے وزراء، ملک بھر کی پنچایتوں سے جڑے ممبر، پانی سمیتیوں سے جڑے ممبر اور ملک کے کونے کونے میں ورچوئل طور پر اس پروگرام کے ساتھ جڑے ہوئے کڑوروں میرے بھائیوں اور بہنوں۔وزیر اعظم مودی نے جل جیون مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کی۔
October 02nd, 01:13 pm
نئی دہلی،2 اکتوبر2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں نیز گرام جل اور سوچھتاسمیتیوں (وی ڈبلیو ایس سی) کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ انھوں نے شراکتداروں کے مابین آگاہی کو بہتر بنانے کے لیے جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد مشن کے تحت اسکیموں کی وسیع تر شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے راشٹریہ جل جیون کوش کا بھی آغاز کیا، جس میں کوئی بھی فرد، ادارہ، کارپوریشن یا فلنتھروپسٹ، چاہے وہ ہندوستان میں ہوں یا بیرون ملک، وہ ہر ایک دیہی گھرانے، اسکول، آگن واڑی سینٹر، آشرم شالہ اور دیگر سرکاری اداروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیےحصہ رسدی کرسکتا ہے۔ گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ مرکزی وزراء جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جناب بشویسور تودو، ریاستوں کے وزرائے اعلی اور وزیر بھی موجود تھے۔ملک کی کایا پلٹ کے لئے ایک جامع نظام تعلیم بہت ضروری ہے: وزیراعظم
September 07th, 05:29 pm
نئی دہلی، 7 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی کایا پلٹ کے لئے ایک جامع نظام تعلیم بہت ضروری ہے۔ مائی جی او ی انڈیا، کے ذریعہ ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں تعلیم کے میدان میں ہونے والی کایا پلٹ کی ایک جھلک پیش کرنے کے لئے یہاں ایک اچھا تھریڈ دیا جارہا ہے۔PM salutes the teaching community, on Teachers' Day; pays tributes to Former President Dr. Sarvepalli Radhakrishnan, on his birth anniversary
September 05th, 11:14 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has saluted the teaching community, on Teachers' Day. Prime Minister has also paid tributes to Former President Dr. Sarvepalli Radhakrishnan, on his birth anniversary.Teach to Transform, Educate to Empower, Learn to Lead: PM Modi during Mann Ki Baat
August 27th, 11:36 am
PM Modi during ‘Mann Ki Baat’ spoke about recent incidents of violence and repeated that such acts were not acceptable. He added that India was the land of ‘Ahimsa Paramo Dharma.’ Shri Modi spoke about India’s rich cultural persity and festivals. He urged people to make festivals a symbol of Swacchhata. He also touched upon the vital role that teachers play to transform the society, youth and sports.