وزیر اعظم نے میڈیکل کورسز میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریزرویشن فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی

July 29th, 05:17 pm

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے موجودہ تعلیمی سال سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل / ڈینٹل کورسز کے لیے آل انڈیا کوٹہ اسکیم میں او بی سی کے لیے 27 فیصد اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے حکومت کے تاریخی فیصلے کی تعریف کی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے طبی تعلیم کے شعبے میں تاریخی فیصلہ لیا گیا

July 29th, 03:38 pm

نئی دہلی، 29 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت پر مبنی رہنمائی میں، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے تعلیمی سال 2021۔22 سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طبی/ڈینٹل کورس (ایم بی بی ایس /ایم ڈی/ایم ایس/ڈپلومہ/بی ڈی ایس/ایم ڈی ایس) کے لئے آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) اسکیم میں او بی سی کے لئے 27 فیصد اور معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس ) کے لئے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرانے کا ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔