ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 02:30 pm

ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔

عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

February 14th, 02:09 pm

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔

نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 02nd, 04:31 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شری نتن گڈکری جی، نارائن رانے جی، پیوش گوئل جی، ہردیپ سنگھ پوری جی، مہیندر ناتھ پانڈے جی، صنعتوں سے متعلق تمام اہم شخصیات، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم کا بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 سے خطاب

February 02nd, 04:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی ایکسپو – بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں ایک مجمع سے خطاب کیا۔ انھوں نے ایکسپو کا واک تھرو بھی کیا۔ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں موبلٹی اور آٹوموٹو ویلیو چینز میں بھارت کی صلاحیتوں کو دکھایا گیا ہے اور اس میں نمائشیں ، کانفرنسیں ، خریدار بیچنے والے اجلاس ، ریاستی سیشن ، روڈ سیفٹی پویلین ، اور گو کارٹنگ جیسے عوامی توجہ مرکوز پرکشش مقامات پیش کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم 12 جنوری کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

January 11th, 11:12 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 12 جنوری 2024 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ دوپہرتقریباً ساڑھے بارہ بجے وزیر اعظم ناسک پہنچیں گے، جہاں وہ 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔دوپہر تقریباًساڑھے تین بجے ممبئی میں، وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سیوری - نہوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کریں گے اور اس میں سفر کریں گے۔ شام تقریباً سواچار بجے، وزیر اعظم نوی ممبئی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گےاورقوم کے نام وقف کریں گے ۔