"تین نئے فوجداری قوانین" کے کامیاب نفاذ کے اعتراف میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 03rd, 12:15 pm

چنڈی گڑھ آ کر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے ہی لوگوں میں آ گیا ہوں۔ چنڈی گڑھ کی شناخت شکتی سوروپا ما چنڈیکا کے نام سے جڑی ہوئی ہے۔ ما چنڈی کا مطلب ہے طاقت کی وہ شکل جو سچائی اور انصاف کو قائم کرتی ہے۔ یہ جذبہ انڈین جوڈیشیل کوڈ اور سول ڈیفنس کوڈ کے پورے مسودے کی بنیاد بھی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جب کہ آئین کو بنے ہوئے 75 سال ہو چکے ہیں... تب، آئین کی روح سے متاثر انڈین جوڈیشیل کوڈ کا آغاز ہونا ، اس کا عمل میں آنا ، یہ ایک بڑی شروعات ہے۔ یہ ملک کے شہریوں کے لیے ہمارے آئین کے ذریعے تصور کیے گئے نظریات کو پورا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ میں صرف لائیو ڈیمو دیکھ رہا تھا کہ ان قوانین کو کیسے نافذ کیا جائے گا اور میں یہاں سب سے گزارش بھی کرتا ہوں کہ وقت نکال کر یہ لائیو ڈیمو دیکھیں۔ قانون کے طالب علم دیکھیں، Bar کے دوست بھی دیکھیں، عدلیہ کے دوست بھی دیکھیں اگر سہولت ہو ،انہیں مبارکباد دیتا ہوں ، اور میں چنڈی گڑھ انتظامیہ سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےتین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا

December 03rd, 11:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ میں تین انقلابی نئے مجرمانہ قوانین– بھارتیہ نیا ئے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ چنڈی گڑھ کی شناخت دیوی ماں چنڈی سے وابستہ ہے، جو کہ طاقت کی ایک شکل ہیں، جو سچائی اور انصاف کو قائم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی فلسفہ بھارتیہ نیائے سنہتا اور بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا کے پورے فارمیٹ کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی آئین کی روح سے متاثر بھارتیہ نیائے سنہتا کا عمل میں آنا ایک شاندار لمحہ ہے، کیونکہ قوم وکست بھارت کی قرارداد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آئین کے 75 سال کی تکمیل کی یاد منانے کے اہم موڑ پرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان نظریات کو پورا کرنے کی طرف ایک ٹھوس کوشش ہے، جن کا تصور ہمارے آئین نے ملک کے شہریوں کے لیے کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس کے لائیو مظاہرے سے انہیں ابھی ایک جھلک ملی ہے کہ قوانین کو کس طرح نافذ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوانین کا لائیو ڈیمو دیکھیں۔ انہوں نے تین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مبارکباد دی۔

ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 31st, 10:30 am

اس پروگرام میں موجود چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ جی، جسٹس جناب سنجیو کھنہ جی، جسٹس بی آر گوی جی، ملک کے وزیر قانون ارجن رام میگھوال جی، اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی جی، سپریم کورٹ بار کونسل کے چیئرمین کپل سبل جی ، بار کونسل آف انڈیا کے صدر بھائی منن کمار مشرا جی، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ڈسٹرکٹ جج صاحبان، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

August 31st, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اور سکے کی نقاب کشائی بھی کی۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں ضلعی عدلیہ سے متعلق مسائل جیسے کہ بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل، سب کے لیے جامع عدالتی کمرے، عدالتی سلامتی اور عدالتی فلاح و بہبود، مقدمات کے انتظامات اور عدالتی تربیت ان پر غور و خوض کرنے کے لیے پانچ ورکنگ سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔

جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 05:00 pm

پروگرام میں موجود راجستھان کے گورنر شری ہری بھاؤ کرشن راؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، جسٹس جناب سنجیو کھنہ جی، ملک کے وزیر قانون جناب ارجن رام میگھوال جی، راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب منندرا موہن سریواستو جی، دیگر تمام معزز جج صاحبان، انصاف کی دنیا کے تمام معززین، خواتین و حضرات !

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جودھپور، راجستھان میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

August 25th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 02:30 pm

ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔

عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

February 14th, 02:09 pm

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔

کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن - کامن ویلتھ اٹارنی اینڈ سالیسیٹرز جنرلز کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 11:00 am

اس کانفرنس کا افتتاح کرنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے سرکردہ قانونی ماہرین یہاں موجود ہیں۔ ایک ارب چار کروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں اپنے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ شاندار بھارت سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

وزیر اعظم نے سی ایل ای اے – کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرس جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا

February 03rd, 10:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں دولت مشترکہ قانونی تعلیمی ایسو سی ایشن (سی ایل ای اے) – کامن ویلتھ اٹارنیز اینڈ سالیسیٹرس کانفرنس (سی اے ایس جی سی) کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ’’انصاف بہم رسانی میں سرحد پار کے مسائل‘‘۔ اس کانفرنس کے دوران عدالتی منتقلی اور قانونی عمل کی اخلاقی جہتیں؛ ایگزیکٹو احتساب؛ اور جدید دور کی قانونی تعلیم پر نظرثانی ، وغیرہ جیسے قانون و انصاف کے موضوعات پر غور وغوض کیا جائے گا۔

آسام ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 03:00 pm

مجھے آج گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کا حصہ بننے اور آپ کے درمیان آکر اس یادگار لمحے کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے 75 سال کا یہ سفر ایک ایسے وقت میں مکمل ہوا ہے جب ملک اپنی آزادی کا 75 واں سال بھی مکمل کر چکا ہے۔ یہ ہمارے لیے اب تک کے اپنے تجربات کو جمع کرنے کا بھی وقت ہے، اور نئے اہداف کے تعین اور ضروری تبدیلیوں کے لیے احتساب کا ایک اہم مرحلہ بھی ہے۔ خاص طور پر، گوہاٹی ہائی کورٹ کی اپنی ایک الگ وراثت ہے، اپنی ایک شناخت ہے۔یہ ایک ایسا ہائی کورٹ ہے، جس کا دائرہ اختیار سب سے بڑا ہے۔ آسام کے ساتھ ساتھ، یہ اروناچل پردیش، میزورم اور ناگالینڈ، یعنی مزید 3 ریاستوں کی خدمت کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔ 2013 تک شمال مشرق کی 7 ریاستیں گوہاٹی ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتی تھیں۔ اس لیے گوہاٹی ہائی کورٹ کے 75 سال کے اس سفر میں پورے شمال مشرق کا ماضی جڑا ہوا ہے، جمہوری ورثہ جڑا ہے۔ اس موقع پر میں آسام اور شمال مشرق کے تمام لوگوں اور خاص طور پر یہاں کے تجربہ کار قانونی برادری کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پرگوہاٹی کے شریمنتا شنکر دیو کلا شیتر میں ایک پروگرام سے خطاب کیا

April 14th, 02:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شریمنتا شنکر دیو کلا شیتر، گوہاٹی، آسام میں گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے آسام پولیس کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک موبائل ایپلی کیشن 'آسام کوپ' کا آغاز کیا۔ یہ ایپ جرائم اور مجرموں کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے نظام (سی سی ٹی این ایس) اورواہن نیشنل رجسٹر کے ڈیٹا بیس سے ملزمان اور گاڑیوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔

یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 26th, 09:40 am

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ جی، مرکزی وزیر قانون جناب کرن جی، جسٹس سنجے کشن کول جی، جسٹس جنابایس عبدالنذیر جی، وزیر مملکت برائے قانون جناب ایس پی سنگھ بگھیل جی، اٹارنی جنرل آر وینکٹ رامنی جی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وکاس سنگھ جی، وہاں موجود تمام جج، معزز مہمان، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے بھارت کے سپریم کورٹ میں یومِ آئین کی تقریبات سے خطاب کیا

November 26th, 09:32 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کی اور آج بھارت کے سپریم کورٹ میں اجتماع سے خطاب کیا۔ سال 2015 ء سے 1949 ء میں آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارت کے آئین کو منظور کئے جانے کی یاد میں ، ہر سال 26 نومبر کو یومِ آئین منایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے پروگرام کے دوران ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت کئی نئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ، جن میں ورچوئل جسٹس کلاک ، جَسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 واس ویب سائٹس شامل ہیں ۔

دہلی میں آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کی پہلی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 30th, 10:01 am

پروگرام میں موجود سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب این وی رمنا، جسٹس جناب یو یو للت جی، جسٹس جناب ڈی وائی چندر چوڑ جی، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی اور ملک کے وزیر قانون جناب کرن جی، سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان، ہمارے ساتھی وزیر مملکت جناب۔ ایس پی بگھیل جی، ہائی کورٹ کے عزت مآب جج ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے چیئرمین اور سیکرٹریز، تمام معزز مہمانان، خواتین و حضرات!

PM addresses inaugural session of First All India District Legal Services Authorities Meet

July 30th, 10:00 am

PM Modi addressed the inaugural session of the First All India District Legal Services Authorities Meet. The Prime Minister said, This is the time of Azadi Ka Amrit Kaal. This is the time for the resolutions that will take the country to new heights in the next 25 years. Like Ease of Doing Business and Ease of Living, Ease of Justice is equally important in this Amrit Yatra of the country.