اڑیشہ پرب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 24th, 08:48 pm

مرکزی کابینہ کے میرے رفقا جناب دھرمیندر پردھان جی ، جناب اشونی ویشنو جی ، اوڈیہ سماج کے صدر جناب سدھارتھ پردھان جی ، اوڈیہ سماج کے دیگر عہدیدار ان، اڈیشہ کے تمام فنکار ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی

November 24th, 08:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اڈیشہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کیا جو اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے اس سال سوبھاو کوی گنگادھر مہر کی سو ویں برسی کا ذکر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے بھکت دسیا بھوری، بھکت سالبیگا اور اڑیہ بھگوت کے مصنف شری جگناتھ داس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیوز 9 گلوبل سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 22nd, 10:50 pm

وزیر ونفرائیڈ ، کیبنٹ کے میرے ساتھی جیوتی رادتیہ سندھیا اور اس سربراہی اجلاس میں شامل ہورہے سبھی معزز خواتین و حضرات!

وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز9 گلوبل سمٹ سے خطاب کیا

November 22nd, 09:00 pm

بائیس نومبر 2024 کو وزیراعظم نریندر مودی نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں نیوز 9 گلوبل سمٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ یہ سمٹ ہندوستان-جرمنی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ بھارت کا ایک میڈیا گروپ آج کے معلوماتی دور میں جرمنی اور جرمن عوام سے جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھارتی عوام کو جرمنی اور جرمن عوام کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن

November 09th, 11:00 am

اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی

November 09th, 10:40 am

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مہاراشٹر میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح، وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 29th, 12:45 pm

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلی مسٹر ایکناتھ شنڈے جی، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، پونے کے ایم پی اور وزراء کی کونسل میں میرے نوجوان ساتھی بھائی مرلی دھر، مرکز کے دیگر وزراء جنہوں نے شمولیت اختیار کی۔ ویڈیو کانفرنس میں میں اپنے سامنے مہاراشٹر کے تمام سینئر وزراء، ارکان پارلیمنٹ ، ایم ایل اے، اور اس پروگرام سے وابستہ تمام بھائیوں اور بہنوں کو دیکھ سکتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کو وقف کیا

September 29th, 12:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔

‘تین پرم رودر سپر کمپیوٹر اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم’پر ملک کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 05:15 pm

سائنس اور ٹکنالوجی کی دنیا میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے... آج کا دن اس کا عکاس ہے۔ آج کا ہندوستان امکانات کے لامحدود آسمان میں نئے مواقع کو تراش رہا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں نے تین ‘پرم رودر سپر کمپیوٹر’ بنائے ہیں۔ یہ تینوں سپر کمپیوٹر دہلی، پونے اور کولکتہ میں انسٹال کئے گئے ہیں۔ آج ہی ملک کے لیے دو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز-‘ارکا’ اور ‘ارونکا’ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں ملک کی سائنسی برادری، انجینئروں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین پرم رودر سپر کمپیوٹرز قوم کو وقف کئے

September 26th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 130 کروڑ روپے کی مالیت کے تین پرم رودر سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کئے۔ قومی سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے، ان سپر کمپیوٹرز کو پونے، دہلی اور کولکتہ میں ابتدائی سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے موسم اور آب و ہوا کی تحقیق کے لیے تیار کردہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی ) سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔

اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں منعقدہ سیمی کون انڈیا 2024 تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 11th, 12:00 pm

میں خاص طور پرسیمی(ایس ای ایم آئی) سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے، جہاں گلوبل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے متعلق اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ- یہ ہندوستان میں اس کے انعقاد کا یہ صحیح وقت ہے۔ آپ صحیح وقت پر، صحیح جگہ پر ہیں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان میں - چپس کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے! اورصرف اتنا ہی نہیں ، آج کا ہندوستان دنیا کویقین دلاتا ہے ہے - جب بھی چپس ڈاؤن ہوں تو آپ ہندوستان پر اعتمادکر سکتے ہیں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا

September 11th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر نمائش بھی دیکھی ۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کی جائے گی جس کے تحت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔

تین وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 31st, 12:16 pm

مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر اشونی وشنو جی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل جی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے دیگر ساتھی، ریاستوں کے نائب وزرائے اعلیٰ، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ملک کے مختلف حصوں سے جڑے دیگر عوامی نمائندے… خواتین و حضرات،

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ كیا

August 31st, 11:55 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ كیا۔ 'میک ان انڈیا' اور آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کے ادراك كے ساتھ سے جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس تین راستوں میرٹھ-لکھنؤ، مدورائی-بنگلور، اور چنئی- ناگرکوئل پر رابطے بہتر بنیں گے۔ یہ ٹرینیں اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک میں رابطے کو فروغ دیں گی۔

وزیر اعظم نے آسٹریا-ہندوستان کے سی ای اوز کی میٹنگ سے خطاب کیا

July 10th, 07:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریا کے چانسلر عزت مآب مسٹر کارل نیہمر نے آج بنیادی ڈھانچہ، آٹوموبائل، توانائی، انجینئرنگ اور اسٹارٹ اپ سمیت مختلف شعبوں کے سرکردہ آسٹریائی اور ہندوستانی سی ای اوز کے ایک گروپ سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 13th, 11:30 am

آج ایک تاریخی دن ہے۔ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں اور روشن مستقبل کی طرف ایک بڑا اور مضبوط قدم بھی اٹھا رہے ہیں۔ آج سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سے متعلق تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ گجرات میں دھولیرا اور سانند میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، آسام کے موریگاؤں میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، یہ ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا عالمی مرکز بنانے میں مدد کریں گی۔ میں تمام ہم وطنوں کو اس اہم اقدام کے لیے، ایک اہم آغاز کے لیے، ایک مضبوط قدم کے لیے، اس انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آج تائیوان سے ہمارے دوست بھی اس پروگرام میں ورچوول طور پر شامل ہوئے ہیں۔ میں بھی ہندوستان کی ان کوششوں سے بہت پرجوش ہوں۔

وزیر اعظم نے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پروگرام میں شرکت کی

March 13th, 11:12 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وِکست بھارت‘ پروگرام سے خطاب کیا اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج جن سہولیات کا افتتاح کیا گیا وہ ہیں - دھولرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر)، گجرات میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت، موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت اور سانند، گجرات میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت۔

کابینہ نے خلائی شعبے سے متعلق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی میں ترمیم کو منظوری دی

February 21st, 11:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے خلائی شعبے سے متعلق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)پالیسی میں ترمیم کو منظوری دے دی۔ اب،سیٹلائٹس کے ذیلی شعبے کو تین مختلف سرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مقررہ حدود ہیں۔

لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 19th, 03:00 pm

آج ہم یہاں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ اتر پردیش کی تعمیر کے عہدکے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔ اور مجھے بتایا گیا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے یوپی کی 400 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر لاکھوں لوگ اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنے تمام فیملی ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ 7-8 سال پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتر پردیش میں بھی سرمایہ کاری اور نوکریوں کے حوالے سے ایسا ماحول پیدا ہوگا۔ چاروں طرف جرائم، فسادات، چھینا جھپٹی کی خبریں تھیں۔ اس دوران اگر کوئی کہتا کہ وہ یوپی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، تو شاید کوئی سننے کو تیار نہ ہوتا، یقین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج دیکھیں، لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اتر پردیش کی سرزمین پر آرہی ہے۔ اور میں اتر پردیش سے ایم پی ہوں۔ اور جب میرے اتر پردیش میں کچھ ہوتا ہے، تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہزاروں پروجیکٹوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ جو فیکٹریاں لگ رہی ہیں، یہ صنعتیں جو لگ رہی ہیں، یہ یوپی کی تصویر بدلنے والی ہیں۔ میں سبھی سرمایہ کاروں،خاص طور پر یوپی کے تمام نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نےاترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا

February 19th, 02:30 pm

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سےسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔