وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

October 07th, 09:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سماج کے تمام طبقوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے والے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر اُبھرا۔ گزشتہ دہائی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی پیش رفت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس وقت انتھک محنت کرتے رہیں گے اور چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وکست بھارت کا اجتماعی مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔

وارسا، پولینڈ میں ہندوستانی برادری کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 21st, 11:45 pm

یہ نظارہ واقعی حیرت انگیز ہے اور آپ کایہ جوش و خروش بھی حیرت انگیز ہے۔ جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے آپ تھکتے ہی نہیں ۔ آپ سب پولینڈ کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، ہر ایک کی زبانیں، بولیاں، کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ لیکن ہر کوئی ہندوستانیت کے احساس سے جڑا ہوا ہے۔ آپ نے میرا یہاں اتنا شاندار استقبال کیا، میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا، پولینڈ کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔

وزیر اعظم نےپولینڈ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

August 21st, 11:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے لیے عالمی انتخاب میں اسمرتی وَن کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا

June 15th, 06:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ میں واقع شانتی وَن ، جسے 2001 کے المناک زلزلے میں اپنی جان گنوانے والوں کے لیے خراج عقیدت کےطور پر تیار کیا گیا ہے، کی پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے عالمی انتخاب میں شامل ہونے کے لیے ستائش کی۔

Narendra Modi: The Go-To Man in Times of Crises

November 29th, 09:56 pm

“I salute the determination of all those involved in this rescue campaign. Their courage and resolve have given a new life to our fellow workers. Everyone involved in this mission has set a remarkable example of humanity and teamwork,” PM Modi said in a telephonic conversation with the rescued workers who were successfully pulled out of a collapsed tunnel in Uttarakhand.

ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 12th, 03:00 pm

یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

November 12th, 02:31 pm

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار غم کیا

November 04th, 10:30 am

جناب مودی نے کہا کہ بھارت نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہے۔

وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کی 20 سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 27th, 11:00 am

20 سال پہلے ہم نے ایک چھوٹا سا بیج بویا تھا۔ آج وہ اتنا وسیع و عریض اور بے انتہا وائبرینٹ درخت بن گیا ہے۔ وائبرینٹ گجرات سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر آج آپ کے درمیان آ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے یاد ہے، برسوں پہلے میں نے ایک بار کہا تھا، وائبرینٹ گجرات یہ صرف برانڈنگ کا پروگرام بھر نہیں ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر بانڈنگ کا پروگرام ہے۔ دنیا کے لیے یہ کامیاب سمٹ ایک برانڈ ہو سکتی ہے، لیکن میرے لیے یہ ایک مضبوط بانڈ (رشتہ) کی علامت ہے۔ یہ وہ بانڈ ہے جو میرے اور گجرات کے 7 کروڑ باشندوں سے، ان کی صلاحیتوں سے جڑی ہے۔ یہ وہ بانڈ ہے، جو میرے لیے ان کی بے انتہا محبت پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر جشن کے پروگرام سے خطاب کیا

September 27th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمدآباد کی سائنس سٹی میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن سےمتعلق پروگرام سے خطاب کیا۔ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا آغاز20 سال پہلے اس وقت کے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کے تحت 28 ستمبر 2003 کو ہوا تھا ۔ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ یہ ایک حقیقی عالمی تقریب میں بدل گیا اور اس کی حیثیت بھارت میں ایک اہم کاروباری سربراہ کانفرنس کی ہوگئی ہے۔

آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 04th, 11:00 am

سائی رام، آندھرا پردیش کے گورنر جناب عبدالنذیر، جناب آر جے رتناکر، جناب ستھیا سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی، جناب کے چکرورتی، میرے بہت پرانے دوست جناب یو سی او ہیرا، ڈاکٹر وی موہن، جناب ایم ایس۔ ناگنند، جناب نمیش پانڈیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، ایک بار پھر آپ سب کو سائی رام۔

وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی علاقے میں سائیں ہیرا عالمی کنوینشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا

July 04th, 10:36 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے علاقے پٹا پارتھی میں سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتا ح کیا۔ تقریب میں ممتاز شخصیتو ں اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)

June 18th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔

سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

May 23rd, 08:54 pm

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور میرے پیارے دوست،عزت مآب،انتھونی البنیز، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن، نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کریس مِنس، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر مواصلات میشل رولینڈ، وزیر توانائی کریس بووین، اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، اسسٹنٹ وزیر خارجہ ٹم واٹس، نیو ساؤتھ ویلز کی موجود وزراء کی کونسل کے تمام معزز ممبران، پیراماٹا سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اینڈریو چارلٹن، یہاں موجود آسٹریلیا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ڈپٹی میئر، کاؤنسلرز اور آسٹریلیا میں سکونت پذیرہندوستانی جو آج اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ سب کو میرا سلام!

سڈنی، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

May 23rd, 01:30 pm

وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔

کڑوا پاٹی دار سماج کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

May 11th, 12:48 pm

یہ میرے کچھی پٹیل کچھ کا ہی نہیں بلکہ اب پورے بھارت کا فخر ہے۔ کیونکہ میں بھارت کے کسی بھی کونے میں جاتا ہوں تو وہاں میرے سماج کے لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس لیے تو کہا جاتا ہے، کچھڑو کھیلے کھلک میں جو مہاساگر میں مچھ، جے تے ہدّو کچھّی وسے اُتّے ریاڈی کچھ۔

وزیر اعظم نے کڑوا پاٹیدار سماج کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا

May 11th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ کڑوا پاٹیدار سماج کی ایک 100 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا ۔

وزیراعظم نے سال 2001 میں آئے ہولناک زلزلہ کے بعد کچھّ کی بدلی ہوئی تصویر سے متعلق ایک سلسلے وار ٹویٹ شیئر کیا

April 05th, 10:59 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال 2001 میں آئے ہولناک زلزلہ کے بعد سے کچھ ّکے ایک بڑے سیاحتی مقام کے طور پر تبدیل ہونے سے متعلق کچھّ کے رکن پارلیمنٹ جناب ونود چاوڑہ کے ٹویٹ کو شیئر کیا ہے۔

ویڈیو پیغام کے ذریعہ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 04th, 09:46 am

سب کو میرا نمسکار۔ ہندوستان میں خوش آمدید! سب سے پہلے، میں کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے 5ویں ایڈیشن ، آئی سی ڈی آر آئی- 2023 کا موقع حقیقت میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر پر 5ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

April 04th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی) 2023 پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔