وارانسی میں آر جے شنکرا آئی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 02:21 pm
سری کانچی کامکوٹی پیٹھم کے شنکراچاریہ جی ، قابل احترام جگت گرو شری شنکر وجیندر سرسوتی؛ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل؛ وزیر اعلیٰ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی؛ نائب وزیر اعلیٰ، برجیش پاٹھک جی؛ شنکرا آئی فاؤنڈیشن کے آر وی رمنی جی ؛ ڈاکٹر ایس وی بالاسبرامنیم جی ؛ جناب مرلی کرشن مورتی جی؛ ریکھا جھنجھن والا جی اور تنظیم سے وابستہ دیگر تمام معزز اراکین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا
October 20th, 02:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ ہسپتال آنکھوں سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے جامع مشاورت اور علاج فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 18th, 02:15 pm
ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
August 18th, 01:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراء صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔نئی دہلی میں ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 11th, 11:00 am
آج 11 مئی ہندوستان کی تاریخ کے قابل فخر ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ آج کے دن ہندوستان کے سائنسدانوں نے پوکھرن میں وہ کارنامہ انجام دیا تھا جس سے بھارت ماتا کے ہر بچے کو فخر ہے۔ میں وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا جب اٹل جی نے ہندوستان کے کامیاب ایٹمی تجربے کا اعلان کیا تھا۔ پوکھرن نیوکلیائی تجربہ کے ذریعے ہندوستان نے نہ صرف اپنی سائنسی صلاحیت کو ثابت کیا بلکہ ہندوستان کے عالمی قد کو ایک نئی بلندی بھی دی۔ اٹل جی کے اپنے الفاظ میں ہم اپنے مشن میں کبھی نہیں رکے ہیں۔ کبھی کسی چیلنج کے سامنے نہیں جھکے۔ میں تمام ہم وطنوں کو ٹیکنالوجی کے قومی دن کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے 11 مئی کو نئی دلی میں قومی یو م ٹکنالوجی 2023 کے موقع پر پروگرام کا افتتاح کیا
May 11th, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی کے پرگتی میدان میں قومی یوم ٹکنالوجی 2023 کے موقع پر ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام 11سے 14 مئی تک منعقد کئے جانے والے 25ویں قومی یوم ٹکنالوجی کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر بھی منعقد کیا گیا ہے۔اس یادگار موقع پر وزیر اعظم نے ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت سے متعلق 5800 کروڑروپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ یہ پروگرام ملک میں سائنسی اداروں کو مستحکم کرکے وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے خطوط پر ہے ۔ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) گوہاٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 12:45 pm
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، آسام حکومت کے وزیر کیشب مہنتا جی، یہاں موجود تمام نامور شخصیات، طبی دنیا کے دیگر معززین، مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس سے وابستہ تمام معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم نے گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
April 14th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آسام جدید ترین حفظانِ صحت اختراعی ادارے (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد رکھا اور مستحق مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کارڈس تقسیم کرکے ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا آغاز کیا۔انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 11:17 pm
انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب
March 18th, 08:00 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔ٹیکنالوجی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال رہی ہے اور شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے: وزیراعظم
March 06th, 09:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال رہی ہے اور شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔ جناب مودی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب نبم رابیا کی سلسلے وار ٹویٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں جناب رابیا نے بتایا کہ اروناچل پردیش کے شیرگاؤں نام کے گاؤں میں ڈیجیٹل انڈیا کے آغاز سے پہلے صرف 1 موبائل خدمات فراہم کار تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب یہاں 3 موبائل خدمات فراہم کار ہیں۔صحت اور طبی تحقیق کےموضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیراعظم کےخطاب کامتن
March 06th, 10:30 am
جب ہم ہیلتھ کیئر کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے پری کووڈ ایرا اور پوسٹ پینڈیمک ایرا کی تقسیم کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ کورونا نے پوری دنیا کو دکھایا اور سکھایا ہے کہ جب اتنی بڑی آفت آتی ہے تو خوشحال ممالک کے ترقی یافتہ نظام بھی منہدم ہو جاتے ہیں۔ دنیا کی توجہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ہیلتھ کیئر پر مبذول ہوگئی ہے، لیکن ہندوستان کا نقطہ نظر صرف ہیلتھ کیئر تک ہی محدود نہیں ہےبلکہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے دنیا کے سامنے ایک وِژن رکھا ہے - ’ایک زمین ایک صحت‘(ون ارتھ – ون ہیلتھ)، یعنی جانداروں کے لیے، چاہے وہ انسان ہوں، جانور ہوں، پودے ہوں، ہم نے سب کے لیے ایک مکمل حفظان صحت کی بات کی ہے۔ کورونا کی عالمی وبا نے ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ سپلائی چین کتنی اہم ہو گئی ہے۔ جب وبا اپنے عروج پر تھی تب ادویات، ویکسین، طبی آلات جیسی زندگی بچانے والی چیزیں بدقسمتی سے کچھ ممالک کے لیے ہتھیار بن چکی تھیں۔ گزشتہ برسوں کے بجٹ میں ہندوستان نے ان تمام موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ بیرونی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم سے کم ہو۔ اس میں آپ تمام حصص داروں کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیراعظم نے صحت اورطبی تحقیق کے بارے میں بجٹ کے بعد کے ایک ویبنار سے خطاب کیا
March 06th, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔من کی بات عوامی شراکت داری کے اظہار کا ایک شاندار وسیلہ بن چکا ہے: وزیر اعظم مودی
February 26th, 11:00 am
ساتھیو، لوری رائٹنگ کمپٹیشن میں، پہلا انعام، کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے بی ایم منجو ناتھ جی نے جیتا ہے۔ انہیں یہ انعام کنڑ میں لکھی ان کی لوری ’ملگو کندا‘ کے لیے ملا ہے۔ اسے لکھنے کی ترغیب انہیں اپنی ماں اور دادی کے گائے لوری گیتوں سے ملی۔ آپ اسے سنیں گے تو آپ کو بھی مزہ آئے گا۔