The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔جمائیکا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا انگریزی ترجمہ
October 01st, 12:00 pm
مجھے وزیر اعظم ہولنیس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم ہولنیس کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس لیے ہم اس دورے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم ہولنیس طویل عرصے سے ہندوستان کے دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ اور ہر بار، میں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے خیالات میں ان کے عزم کو محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس دورے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی توانائی آئے گی اور ساتھ ہی پورے کیریبین خطے کے ساتھ ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 10th, 06:25 pm
یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی جگہ ، اسی اسٹیڈیم میں1951 میں پہلے ایشیائی کھیل ہوئے تھے،آج آپ بھی اور آپ سبھی کھلاڑیوں نے ،آپ نے جو جرأت مندانہ کام کیا ہے،جو کوششیں کی ہیں،جو نتائج دیئے ہیں،اس کی وجہ سے ملک کےہر کونے میں ایک جشن کا ماحول ہے۔100 پار کی میڈل ٹیلی کے لئے آپ نے د ن رات ایک کردیا۔ایشین گیمس میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پورا ملک فخر محسوس کررہا ہے۔وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا
October 10th, 06:24 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے بھی گفت و شنید کی۔ بھارت نے ایشین گیمز 107 میں 28 طلائی تمغوں سمیت 2022 تمغے جیتے ہیں جو براعظم ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بہترین کارکردگی ہے۔وزیر اعظم نے ضبط شدہ 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کرنے کے تاریخی کارنامہ کی تعریف کی
July 17th, 10:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منشیات کے خاتمے میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کیے گئے تاریخی سنگ میل کی تعریف کی ہے کیونکہ آج ضبط کی گئی 144000 کلوگرام منشیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے معاشرے میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی
April 20th, 10:06 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے معاشرے میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔تمل نیا سال کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 13th, 08:21 pm
آپ سبھی کو تمل پُتانڈو کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ آپ سب کا پیار ہے، میرے تمل بھائیوں بہنوں کی محبت ہے کہ آج آپ کے درمیان مجھے تمل پتانڈو کو سیلیبریٹ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ پتانڈو، قدامت میں جدیدیت کا جشن ہے۔ اتنی قدیم تمل ثقافت اور ہر سال پتانڈو سے نئی توانائی لے کر آگے بڑھتے رہنے کی یہ روایت، واقعی بے مثال ہے! یہ بات تمل ناڈو اور تمل لوگوں کو اتنا خاص بناتی ہے۔ اسی لیے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس روایت کے تئیں رغبت بھی رہی ہے، اور اس سے ایک جذباتی لگاؤ بھی رہا ہے۔ میں جب گجرات میں تھا، تو جس منی نگر اسمبلی سیٹ سے میں ایم ایل اے تھا، بہت بڑی تعداد میں تمل نژاد وہ لوگ وہاں رہتے تھے، وہ میرے ووٹر تھے، وہ مجھے ایم ایل اے بھی بناتے تھے اور مجھے وزیر اعلیٰ بھی بناتے تھے۔ اور ان کے ساتھ جو میں نے لمحات گزارے وہ ہمیشہ مجھے یاد رہتے ہیں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ جتنا پیار میں نے تمل ناڈو کو کیا ہے، تمل لوگوں نے ہمیشہ اسے اور زیادہ کرکے مجھے واپس لوٹایا ہے۔وزیر اعظم تمل نیا سال کی تقریبات میں شامل ہوئے
April 13th, 08:20 pm
وزیر اعظم نے پتانڈو منانے کے لیے تمل بھائی بہنوں کے درمیان موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پتانڈو قدیم روایت میں جدیدیت کا جشن ہے۔ اتنی قدیم تمل ثقافت اور ہر سال پتانڈو س نئی توانائی لے کر آگے بڑھتے رہنے کی یہ روایت بے مثال ہے۔‘‘ تمل لوگوں اور ثقافت کی خصوصیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تمل ثقافت کے تئیں اپنی دلکشی اور جذباتی لگاؤ کو ظاہر کیا۔ گجرات میں اپنے پرانے اسمبلی حلقہ میں تمل لوگوں کے پیار کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تمل لوگوں کا ان کے تئیں محبت کے لیے شکریہ ادا کیا۔