وزیر اعظم کی سی او پی 28کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان الجابر کے ساتھ میٹنگ

July 15th, 05:33 pm

یو اے ای کی صدارت میں یو این ایف سی سی سی کی آئندہ سی او پی-28کو لے کر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر جابر نے وزیر اعظم کو اس اہم میٹنگ کے لئے یو اے ای کے وژن کے بارے میں معلومات دی۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کو سی او پی-28 کی صدارت کے لئے ہندوستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کا حل نکالنے کے لئے ہندوستا ن کی کوششوں اور پہلوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں بین الاقوامی سولر اتحاد، قدرتی آفات مخالف بنیادی ڈھانچے ک ےلئے اشتراک ، بین الاقوامی ملیٹس سال اور ماحولیات کے لئے مشن طرز زندگی (ایل آئی ایف ای) شامل ہیں۔