وزیر اعظم نے معروف و مشہور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

January 04th, 12:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف و مشہور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم ہندوستان کے جوہری پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔