اٹھارویں مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کابیان
September 07th, 01:28 pm
مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت سِناناگزماؤ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔وزیر اعظم نے 20سویں آسیان ۔ بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں شرکت کی
September 07th, 11:47 am
آسیان۔ بھارت سربراہ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے آسیان – بھارت جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں آسیان شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انڈو-پیسفک خطے میں آسیان کی مرکزیت کا ازسر نو اعادہ کیا ، بھارت کی انڈوپیسفک بحری پہل قدمی (آئی پی او آئی) اور انڈوپیسفک کے سلسلے میں آسیان کے نقطہ نظر کے درمیان بہتر تال میل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر آسیان – بھارت ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کی تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیسویں آسیان – بھارت سربراہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
September 07th, 10:39 am
اس سربراہ ملاقات کے شاندار اہتمام کے لیے، صدر وِڈوڈو کو میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے عزت مآب ڈاکٹر ہن مانیٹ کو کمبوڈیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی
August 24th, 10:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب ، ڈاکٹر ہن مانیٹ کو کمبوڈیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔