ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی: وزیر اعظم
November 22nd, 03:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی کو ایک بلند پایہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے حکومت کے عہد کو دہرایا کہ ڈاکٹر مہتاب کے نظریات کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔