صنعت کے رہنماؤں نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
October 15th, 02:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کے دوران انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو ٹی ایس اے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے معیار سازی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ہندوستان اور ایشیا- بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے، جس نے 190 سے زیادہ ممالک کے 3000 سے زیادہ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ٹیک ماہرین کو جمع کیا ہے، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔وزیراعظم نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سکریٹری جنرل ، دورین بودگان- مارٹن سے ملاقات کی
March 24th, 08:28 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سکریٹری جنرل ، دورین بودگان- مارٹن سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممتاز شخصیات نے ایک بہتراورہمہ گیر کرۂ ارض کے لئے ڈجیٹل ٹیکنولوجی کو بروئے کارلانے کے بارے میں وسیع تبادلہ خیال کیا۔