'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی

September 29th, 11:30 am

’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔

تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ

January 19th, 06:33 pm

میں 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے، یہ 2024 شروع کرنے کی ایک بہترین صورت ہے۔ یہاں مجتمع میرے نوجوان دوست ایک نوجوان ہندوستان اور ایک نئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کی توانائی اور جوش ہمارے ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔ میں ملک بھر سے چنئی آنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ ایک ساتھ مل کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کو ظاہر کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے پُر جوش لوگ، خوبصورت تمل زبان، ثقافت اور پكوان كے درمیاں ضرور آپ خود کو اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مہمان نوازی آپ کے دلوں جیت لے گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز یقینی طور پر آپ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے آپ کو نئی دوستیاں بنانے میں بھی مدد ملے گی جو زندگی بھر رہے گی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا

January 19th, 06:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔

30اپریل،2023ءکو وزیر اعظم کی ’ من کی بات ‘ کے100ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کا خطاب

April 30th, 11:31 am

میرے پیارے ہم وطنو ، نمسکار ! آج 'من کی بات' کا 100 واں ایپیسوڈ ہے ۔ مجھے آپ سب کے ہزاروں خطوط موصول ہوئے ہیں، لاکھوں پیغامات ملے ہیں اور میں نے کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خطوط پڑھوں، انہیں دیکھوں، پیغامات کو ذرا سمجھنے کی کوشش کروں۔ آپ کے خط پڑھتے ہوئے کئی بار میں جذباتی ہوا، جذبات سے لبریز ہوا، جذبات میں بہہ گیا اور خود کو بھی سنبھالا۔ آپ نے مجھے 'من کی بات' کی 100ویں قسط پر مبارکباد دی ہے لیکن میں سچے دِل سے کہتا ہوں کہ در اصل مبارکباد کے مستحق تو آپ سبھی 'من کی بات' کے سننے والے ہمارے ہم وطن ہیں ۔ 'من کی بات' کروڑوں بھارتیوں کی 'دِل کی بات' ہے، یہ ان کے جذبات کی عکاسی ہے۔

پبلک سروس براڈکاسٹنگ کے لیے بڑا فروغ: اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے2025-26 تک 2539.61 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی شعبہ کی ’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی)‘ اسکیم کو منظوری دی

January 04th, 04:22 pm

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پرسار بھارتی یعنی آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دوردرشن (ڈی ڈی)کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2539.61 روپےکروڑ کی لاگت والی مرکزی شعبہ کی اسکیم’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ (بی آئی این ڈی) کے بارے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت کی ’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ اسکیم، پرسار بھارتی کو اپنے براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع اور اپ گریڈیشن، مواد کی ترقی اور تنظیم سے متعلق سول کام سے متعلق اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

وزیر اعظم 30-29ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

September 27th, 12:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اور 30 ​​ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 29 ستمبر کو صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور سورت میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم بھاو نگر جائیں گے۔ وہاں دوپہر تقریباً 2 بجے، وہ سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5200 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ شام تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 36 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً شام 9 بجے، وزیر اعظم احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں نوراتری فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

آیئے ہم جوش و جذبہ برقرار رکھیں اور اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں سرخرو ہونے کے لیے ترغیب فراہم کریں: وزیر اعظم

December 05th, 10:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آیئے ہم جوش و جذبہ برقرار رکھیں اور اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں سرخرو ہونے کے لیے ترغیب فراہم کریں۔

وزیراعظم نے ڈی ڈی فری ڈش پر اپنے ریاستی دور درشن چینل حاصل کرنے کے لیے عوام کو مبارکباد دی

March 09th, 07:01 pm

نئی دہلی،09/مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام کو اس بات کے لیے مبارک باد پیش کی ہے کہ وہ پہلی بار ڈی ڈی فری ڈش پر اپنی ریاست کے دوردرشن چینل دیکھ سکیں گے۔

وزیراعظم ملک بھر کے کسانوں سے کل براہ راست خطاب کریں گے

June 19th, 07:17 pm

نئی دہلی،19/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل صبح ساڑھے نو بجے ویڈیو برج کے ذریعہ پورے ملک کے کسانوں سے براہ راست خطاب کریں گے۔اس رابطے کی وجہ سے کسانوں کی باتیں براہ راست سننے کا موقع ملے گا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔یہ پروگرام کرشی وگیان کیندر کے کامن سروسز سینٹروں( سی ایس سی) دور درشن، ڈی ڈی کسان اور آکاش وانی پر پورے ملک میں براہ راست نشر کیاجائے گا۔ لوگ‘‘ نریندر مودی ایپ’’ کے ذریعہ وزیراعظم سے رابطہ قائم کرسکیں گے

Technology is becoming an inseparable part of our lives: PM Modi during Mann Ki Baat

February 26th, 11:33 am

PM Narendra Modi today addressed the nation through his Mann Ki Baat. PM spoke on a wide range of topics - achievements of ISRO, digitization, cleanliness, pyang and women empowerment. The Prime Minister also said that attraction of Science for our young generation should increase and the country needs more and more scientists.

People’s messages to make this Diwali special for Armed Forces

October 23rd, 09:18 am

The great respect and admiration that the nation has for our Armed Forces, will find expression this festive season, through a unique campaign being led by Prime Minister Narendra Modi. The #Sandesh2Soldiers campaign gives every citizen an opportunity to spread happiness and cheer among the Indian Armed Forces, who are guarding our nation’s frontiers, far from their loved ones on Diwali.

Text of PM’s address at launching ceremony of DD Kisan Channel

May 26th, 09:21 pm



PM launches DD Kisan – India's first television channel dedicated to farmers

May 26th, 06:22 pm