اروناچل پردیش کے وکست بھارت - وکست شمال مشرق پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 09th, 11:09 am

اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ریاستوں کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، تمام ایم ایل اے، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور ان تمام ریاستوں کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا

March 09th, 10:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55,600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سیلا ٹنل کو بھی ملک کے نام وقف کیا اور تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم کا آغاز کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، سرحدی انفراسٹرکچر، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ڈونی پولو ہوائی اڈے کے اضافے کے ساتھ اروناچل پردیش میں سیاحت کے فروغ کا وژن پیش کیا

November 30th, 04:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایٹا نگر میں ڈونی پولو ہوائی اڈے کے اضافے کے ساتھ اروناچل پردیش میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کا وژن پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں دکھائے گئے دلکش مناظر کی بھی ستائش کی۔

عظیم ریاست اروناچل پردیش کے لیے کام کرنا اور اسے اس کی حقیقی قوت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا باعث اعزاز ہے: وزیر اعظم

November 20th, 09:59 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، گذشتہ روز اُن ہی کے ذریعہ شروع کی گئیں ترقیاتی پہل قدمیوں پر عوام کے ذریعہ ٹوئیٹر پر کی گئی ستائش پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے گذشتہ روز ایٹانگر میں دونی پولو ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور 600 میگا واٹ کے حامل کاکمینگ پن بجلی اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔

وزیراعظم 19 نومبرکو اروناچل پردیش اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے

November 17th, 03:36 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی 19 نومبر 2022 کو اروناچل پردیش اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 9:30 بجے،ڈونی پولو ہوائی اڈے، ایٹا نگر کا افتتاح کریں گے اور 600 میگاواٹ کے کامینگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ اترپردیش کے وارانسی پہنچیں گے،جہاں وہ تقریباً 2 بجے ’کاشی تمل سنگم‘ کا افتتاح کریں گے۔