وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 21st, 09:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔وزیراعظم کو ڈومینیکا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا
November 21st, 05:39 am
دولت مشترکہ ڈومینیکا کی صدر عزت مآب سلوانی برٹن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، کووڈ 19 کی وبا کے دوران ڈومینیکا کی حمایت اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے لیے ملک کے اعلی ترین قومی ایوارڈ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘سے نوازا۔ اس موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ سکرٹ نے بھی شرکت کی۔ گیانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم بارباڈوس، عزت مآب میا امور موٹلی، گریناڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب ٹر ڈکن مچل، سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب فلپ جے پیئر، اور اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب گیسٹن براؤن نے بھی ایوارڈ تقریب کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعظم ، 16 فروری کو ٹیری کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے
February 15th, 11:32 am
وزیر اعظم جناب نریندرمودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ 16 فروری 2022 کو تقریباََ شام 6 بجے دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی ) کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔