India's journey over the past decade has been one of scale, speed and sustainability: PM Modi in Guyana
November 22nd, 03:02 am
PM Modi addressed the Indian community in Georgetown, Guyana, thanking President Dr. Irfaan Ali for the warm welcome and hospitality. He highlighted planting a tree as part of the Ek Ped Maa ke Naam initiative and received Guyana's highest national honor, dedicating it to 1.4 billion Indians and the Indo-Guyanese community. Reflecting on his earlier visit, he praised the enduring bond between India and Guyana.Prime Minister Shri Narendra Modi addresses the Indian Community of Guyana
November 22nd, 03:00 am
PM Modi addressed the Indian community in Georgetown, Guyana, thanking President Dr. Irfaan Ali for the warm welcome and hospitality. He highlighted planting a tree as part of the Ek Ped Maa ke Naam initiative and received Guyana's highest national honor, dedicating it to 1.4 billion Indians and the Indo-Guyanese community. Reflecting on his earlier visit, he praised the enduring bond between India and Guyana.وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی اور دیوالی کی مبارکباد پیش کی
October 31st, 10:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی مبارکبادپیش کی ۔وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی اور دیوالی کی مبارکباد پیش کی
October 31st, 10:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی ہے اور انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔گجرات کے کچھ میں دیپاولی کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:05 pm
جب میں آپ کے درمیان دیوالی کا تہوار مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ دیوالی بھی بہت خاص ہے۔ آپ کو لگے گا کہ ہر دیوالی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اس بار کیا خاص ہے؟ یہ خاص ہے… بھگوان رام 500 سال بعد دوبارہ ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ میں آپ سب کو اور ماں بھارتی کی خدمت میں تعینات ملک کے ہر سپاہی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات میں آپ کے تئیں 140 کروڑ ہم وطنوں کا شکریہ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی
October 31st, 07:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی
October 31st, 07:32 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔کیواڈیا، گجرات میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:31 am
سردار صاحب کے زریں اقوال...اسٹیچو آف یونٹی کے قریب یہ عظیم الشان پروگرام...ایکتا نگر کا یہ دلکش نظارہ، اور یہاں کی دلفریب نمائش...منی انڈیا کی یہ جھلک...سب کچھ کتنا شاندار، کس قدر متاثر کن ہے۔ 15 اگست اور 26 جنوری کی طرح 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی یہ تقریب پورے ملک کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو یوم قومی اتحاد کی مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی
October 31st, 07:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایکتا دوس کا عہد بھی لیا اور راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ایکتا دوس پریڈ کا مشاہدہ کیا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔Prime Minister expresses happiness on Thailand PM Paetongtarn Shinawatra’s gesture
October 30th, 09:39 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed his happiness on the gesture of Thailand PM Paetongtarn Shinawatra. H.E. PM Paetongtarn Shinawatra, inaugurated the Amazing Thailand Diwali Festival 2024, today, at Pahurat, Little India, Bangkok. PM has expressed his best wishes for the Amazing Thailand Diwali Festival. It will deepen the cultural bonds between India and Thailand, says the PM.اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 01:28 pm
آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
October 29th, 01:00 pm
دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 04:00 pm
اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔اترپردیش کے وارانسی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 20th, 04:54 pm
اسٹیج پر جلوہ افروز اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، اس پروگرام میں ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے دیگر ریاستوں کے معزز گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نائیڈو جی، ٹیکنالوجی کے توسط سے جڑے مرکز میں کابینہ کے میرے دیگر ساتھی، یوپی کے نائب وزرائےاعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک جی، یوپی حکومت کے دیگر وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی اور بنارس کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی، اتر پردیش میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
October 20th, 04:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے منصوبوں میں 6,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ہوائی اڈے کے منصوبے اور وارانسی میں متعدد ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔رام ہر کسی کے دل میں بستے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
January 28th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، اس بار 26 جنوری کی پریڈ شاندار تھی، لیکن سب سے زیادہ زیر بحث عنصر پریڈ میں خواتین کی طاقت کو دیکھنا تھا۔۔۔ جب مرکزی سکیورٹی فورسز اور دہلی پولیس کی خواتین دستوں نے کرتویہ پتھ پر مارچ کرنا شروع کیا تو ہر کوئی فخر سے بھر گیا۔ خواتین کے بینڈ کی مارچنگ دیکھ کر اور ان کی زبردست ہم آہنگی کو دیکھ کر ملک اور بیرون ملک کے لوگ بہت خوش ہوئے۔ اس بار پریڈ میں مارچ کرنے والے 20 دستوں میں سے 11 خواتین تھیں۔ ہم نے دیکھا کہ گزرنے والی جھانکیوں میں بھی سبھی فن کار خواتین تھیں۔ تقریباً ڈیڑھ ہزار بیٹیوں نے ان ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ بہت سی خواتین فن کار کونچ، نادسورم اور ناگدا جیسے بھارتی موسیقی کے آلات بجا رہی تھیں۔ ڈی آر ڈی او سے تعلق رکھنے والی جھانکی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح خواتین کی طاقت پانی، زمین، آسمان، سائبر اور خلا ہر شعبے میں ملک کی حفاظت کر رہی ہے۔ اس طرح اکیسویں صدی کا بھارت خواتین کی قیادت والی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ایودھیا جی میں شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 22nd, 05:12 pm
عقیدت مند منچ، تمام سنتوں اور رشیوں، یہاں موجود دنیا کے کونے کونے میں ہم سب کے ساتھ جڑے ہوئے تمام رام بھکت، آپ سب کو پرنام، سب کو رام رام۔وزیر اعظم نے ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کی
January 22nd, 01:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا، اتر پردیش میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا (تقدس) کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ان شرم جیویوں سے بات چیت کی جنہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔پی ایم جن من کے تحت، پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ فیض کنندگان کے لئے پہلی قسط کے اجراء پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 12:15 pm
جوہار، رام-رام۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ اترائن، مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو، کتنے ہی تہواروں کی امنگ چاروں طرف چھائی ہوئی ہے۔ آج کی تقریب نے اس جوش کو مزید شاندار اور جاندار بنا دیا ہے ۔ اور آپ سے بات کر کے میرا بھی جشن من گیا ہے۔ آج ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف میرے ایک لاکھ انتہائی پسماندہ قبائلی بھائی اور بہنیں، جو میرے خاندان کے ممبر ہیں۔ میرے یہ قبائلی خاندان، انتہائی پسماندہ قبائلی خاندان، اپنے گھروں میں دیوالی منا رہے ہیں، یہ میرے لیے اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ آج ان کے بینک کھاتے میں پکے مکان کے لیے پیسے منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ میں ان سبھی خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں مکر سنکرانتی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ میری زندگی میں بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس نیک کام کو انجام دینے کا موقع ملا۔