کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 09:24 pm
ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی
December 23rd, 09:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر کے احاطے میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے ہندوستان میں کیتھولک چرچ کے صدر دفتر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں بشمول کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ
December 21st, 06:34 pm
میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
December 21st, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 10:05 am
وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
October 17th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی
August 27th, 03:25 pm
وزیر اعظم نے 22 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ ماہ روس کے اپنے کامیاب دورہ کا ذکر کیا۔وزیر اعظم مودی نے جناب نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
August 11th, 08:17 am
وزیر اعظم نے سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو یاد کیا، جو اپنی ذہانت اور شاندار تحریروں کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔وزیراعظم نریندر مودی 23جولائی کو ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی ) کانفرنس سے خطاب کریں گے، یہ بجٹ کے بعد کی پہلی کانفرنس ہے
July 29th, 12:08 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے وگیان بھون میں 30جولائی 2024 کو دوپہر 12 بجے ‘وِکست بھارت کی جانب سفر:25-2024 کے مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد کی کانفرنس’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔یونان کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
February 21st, 01:30 pm
مجھے وزیر اعظم متسو تاکس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال میرے یونان کے دورے کے بعد ان کا ہندوستان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتی اسٹریٹجک ساجھیداری کا مظہر ہےاور سولہ سال کے اتنے طویل وقفے کے بعد یونان کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا دورہ اپنے آپ میں ایک تاریخی موقع ہے۔I consistently encourage our dedicated karyakartas to incorporate Deendayal Ji's seven sutras into their lives: PM Modi
September 25th, 07:31 pm
Addressing the BJP karyakartas on the birth anniversary of Pandit Deendayal Upadhyaya in New Delhi, Prime Minister Narendra Modi expressed, I am honored to inaugurate his statue at 'Pt. Deendayal Upadhyaya Park' in Delhi, and it's truly remarkable that we are witnessing this wonderful and happy coincidence moment. On one side, we have Deendayal Upadhyaya Park, and right across stands the headquarters of the Bharatiya Janta Party. Today, the BJP has grown into a formidable banyan tree, all thanks to the seeds he sowed.PM Modi pays tribute to Pt. Deendayal Upadhyaya in Delhi
September 25th, 07:09 pm
Addressing the BJP karyakartas on the birth anniversary of Pandit Deendayal Upadhyaya in New Delhi, Prime Minister Narendra Modi expressed, I am honored to inaugurate his statue at 'Pt. Deendayal Upadhyaya Park' in Delhi, and it's truly remarkable that we are witnessing this wonderful and happy coincidence moment. On one side, we have Deendayal Upadhyaya Park, and right across stands the headquarters of the Bharatiya Janta Party. Today, the BJP has grown into a formidable banyan tree, all thanks to the seeds he sowed.ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 24th, 03:53 pm
اس تقریب میں مختلف ریاستوں کے گورنر، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، مرکزی کابینہ کے میرے ارکان، ریاستوں کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے اور میرے اہل خانہ !وزیر اعظم نے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
September 24th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطہ کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی وکلا کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 10:59 am
دنیا بھر کی قانونی برادری کی اہم شخصیات سے ملنا اور ان سے روبرو ہونا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ہندوستان کے کونے کونے سے لوگ آج یہاں موجود ہیں۔ انگلینڈ کے لارڈ چانسلر اور انگلینڈ کی بار ایسوسی ایشنز کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں ہمارے درمیان ہیں۔ اس میں دولت مشترکہ کے ممالک اور افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے بین الاقوامی وکلا کانفرنس ہندوستان کے وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کی علامت بن گئی ہے۔ میں اس پروگرام میں آنے والے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں بار کونسل آف انڈیا کو بھی خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے۔وزیر اعظم كے ذریعہ نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح
September 23rd, 10:29 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف قانونی موضوعات پر بامعنی مکالمے اور غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے اور بین الاقوامی تعاون اور قانونی مسائل کی سمجھ کو مضبوط بنانا ہے۔ہند- یونان کا مشترکہ بیان
August 25th, 11:11 pm
عزت مآب وزیر اعظم كاءریاكوس مِتسوٹیكس کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی كا 25 اگست 2023 کو یونانی جمہوریہ کا سرکاری دورہ وزیر اعظم مِتسوٹیاکس اور وزیر اعظم مودی نے تسلیم کیا کہ ہندوستان اور یونان دونوں كے تاریخی روابط ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام غیر معمولی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، ہمارے دو طرفہ تعلقات کو وسیع كرنے کے لیے ایک نئے سرے سے متحرک نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔یونان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
August 25th, 02:45 pm
سب سے پہلے میں یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے المناک واقعات میں جانوں کے اتلاف پر اپنی اور بھارت کے تمام عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔سری لنکا کے صدر کے دورۂ ہند پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
July 21st, 12:13 pm
میں صدر وکرم سنگھے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج صدر وکرما سنگھے اپنے عہدے کا ایک سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر، میں ہم سب کی طرف سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ایک سال سری لنکا کے عوام کے لیے چیلنجوں سے بھرا رہا ہے۔ ایک قریبی دوست کی حیثیت سے، ہمیشہ کی طرح، ہم اس بحران کے دوران سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ اور جس ہمت کے ساتھ انھوں نے ان چیلنجوں سے بھرے حالات کا سامنا کیا، اس کے لئے میں سری لنکا کے لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ہندوستان میں سوزوکی کے 40سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے گاندھی نگرمیں وزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن
August 28th, 08:06 pm
گجرات کے مقبول وزیراعلیٰ جناب بھوپیندربھائی پٹیل ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہرلال جی ، نائب وزیراعلیٰ بھائی شری کرشن چوٹالہ جی ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی محترم سی آرپاٹل ، سوزوکی موٹرکارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران ، ہندوستان میں جاپان کے سفیر، ماروتی –سوزوکی اعلیٰ عہدیداران ، دیگر اہم شخصیات ، خواتین وحضرات !