دیفو، آسام میں امن اور ترقی ریلی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 28th, 11:33 am
آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی جی، آسام کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما جی، کاربی راجہ شری رامسنگ رونگہانگ جی، کاربی آنگلونگ خود مختار کونسل کے جناب تلیرام رونگھانگ جی، حکومت آسام کے وزرا، جناب پیوش ہزاریکا جی، جوگین موہن جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ہورین سنگ بے جی، ایم ایل اے جناب بھاویش کلیتا جی، دیگر تمام عوامی نمائندے اور کاربی آنگلونگ کے میرے پیارے بہنو اور بھائیو!وزیراعظم نے آسام کے دیپھو میں امن، اتحاد اور ترقی سے متعلق ریلی سے خطاب کیا
April 28th, 11:32 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے کربی آنگ لانگ ضلع میں دیپھو کے مقام پر امن، اتحاداورترقی سے متعلق خطاب کیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعظم نے دیپھو میں مویشیوں کے کالج ،مغربی کربی آنگ لانگ نگ میں ڈگری کالج اور کولونگا ، مغربی کربی آنگ لانگ میں زرعی کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے 2950 سے زیادہ امرت سروور پروجیکٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ریاست تقریباً 1150 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ان امرت سروور پروجیکٹس کو تیار کرے گا۔آسام کے گورنر جناب جگدیش مکھی اور وزیراعلیٰ ہیمنتا بسواسرما بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم 28 اپریل کو آسام کا دورہ کریں گے
April 26th, 07:05 pm
نئی دہلی، 26/ اپریل 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اپریل 2022 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ وہ کاربی آنگ لونگ ضلع میں دیپھو کے مقام پر تقریباً گیارہ بجے صبح ’امن، اتحاد و ترقی ریلی‘ سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ تعلیمی شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد دوپہر میں تقریباً 1:45 بجے وزیر اعظم ڈبروگڑھ میں واقع آسام میڈیکل کالج پہنچیں گے اور ڈبرو گڑھ کینسر ہاسپیٹل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ بعد میں سہ پہر تین بجے وہ ڈبروگڑھ میں کھانیکر گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ مزید چھ کینسر اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے