جی -20وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 22nd, 11:00 am
میں جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی گئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ بحیثیت وزراء تعلیم، آپ شیرپا ہیں جو سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی ہماری کوششوں میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی صحیفوں میں، تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔ ودھیہ دداتی ونین ونیاد یاتی پاترتام۔پاتر توات دھنماپروتی دھنہ دھرم تتہ سکھم۔ اس کا مطلب ہے: اصل علم سے عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ عاجزی سے قابلیت آتی ہے۔ قابلیت سے ہی دولت ملتی ہے۔ دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور، یہ وہی ہے جو خوشی لاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہم نے ایک شاندار اور جامع سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بنیادی خواندگی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل کرتی ہے اور ہم اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی جوڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے، ہم نے ‘‘فہم اور عدد کے ساتھ پڑھنےمیں پختگی کے لیے قومی پہل ’’، یا ‘‘نپون بھارت ’’ پہل شروع کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ‘‘بنیادی خواندگی اور شماریات’’ کو آپ کے گروپ نے بھی ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہمیں 2030 تک اس پر طے وقت کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کیا
June 22nd, 10:36 am
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ وزیر اعظم نے وزرائے تعلیم کو شیرپا کہا اور کہا کہ وہ بنی نوع انسان کی سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی کوششوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی صحیفے تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کی کلید کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ سنسکرت شلوک کی تلاوت کرتے ہوئے جس کا مطلب ہے کہ 'حقیقی علم عاجزی دیتا ہے، عاجزی سے قابلیت آتی ہے، قابلیت سے دولت ملتی ہے، دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے، اور یہی خوشی لاتی ہے'، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ہمہ گیر اور جامع سفرپر گامزن ہوا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بنیادی خواندگی نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتی ہے اور ہندوستان اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ‘سمجھ اور اعداد و شمار کے ساتھ پڑھنے میں مہارت کے لیے قومی اقدام’ یا ‘نپن بھارت’ اقدام پر روشنی ڈالی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 کی جانب سے بھی ‘بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار’ کو ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2030 تک مقررہ وقت میں اس پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔وزیر اعظم نے ، پارلیمنٹ میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کو اعزاز بخشنے کی تقریب میں شرکت کی غرض سے منتخب کئے گئے نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان نوجوانوں کو پراکرم دیوس کے موقع پر، 7-لوک کلیان مارگ پر ’اپنے لیڈر کو جانئے‘ پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا تھا
January 23rd, 08:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پراکرم دیوس کے موقع پر، ’اپنے لیڈر کو جانئے‘ پروگرام کے تحت، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کو اعزاز بخشنے کی تقریب میں شرکت کی غرض سے منتخب کئے گئے نوجوانوں سے بات چیت کی۔یہ بات چیت ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ہوئی۔وزیر اعظم 4 جولائی کو بھیما ورم اور گاندھی نگر کا دورہ کریں گے
July 01st, 12:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جولائی 2022 کو بھیما ورم، آندھرا پردیش اور گاندھی نگر، گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم بھیما ورم میں عظیم مجاہدآزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر میں ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کریں گے۔قومی تعلیم پالیسی 2020 کی پہلی برسی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب پر متن
July 29th, 05:54 pm
نمسکار! پروگرام میں میرے ساتھ شامل ہونے والے میرے کابینہ کے سبھی ساتھی، ریاستوں کے معزز گورنر، تمام قابل احترام وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، ریاستی حکومتوں کے وزرا، ماہرین تعلیم، اساتذہ، تمام والدین اور میرے پیارے نوجوان ساتھی!وزیر اعظم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تعلیم سے وابستہ افراد کو خطاب کیا
July 29th, 05:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے تحت اصلاحات کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک بھر میں تعلیم اور صلاحیت سازی کے شعبے میں پالیسی سازوں، طلباء اور اساتذہ کو خطاب کیا۔انہوں نے تعلیم کے شعبے میں متعدد پہلوں کا بھی مبارک آغاز کیا۔