
چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت :اقدامات کی فہرست
April 04th, 02:32 pm
بمسٹیک خطے میں یو پی آئی اور ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطہ۔
چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
April 04th, 12:59 pm
آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی
April 04th, 12:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔کابینہ نے کم قیمت کے بھیم-یوپی آئی لین دین (پی 2ایم) کے فروغ کے لیے ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی
March 19th, 04:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے لیے فرد سے تاجر کو کئے جانے والےکم قیمت والے بھیم-یوپی آئی لین دین کے لیے ترغیباتی اسکیم کو درجہ ذیل طریقے سے منظوری دی ہے۔ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن
March 12th, 02:13 pm
ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
March 12th, 12:30 pm
140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں ماریشس کے تمام شہریوں کو قومی دن کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے ماریشس کے قومی دن پر دوبارہ آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم نوین چندر رام غلام جی اور حکومت ماریشس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مشترکہ بیان: انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کا دوسرا اجلاس، نئی دہلی (28 فروری 2025)
February 28th, 06:25 pm
انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کا دوسرا اجلاس 28 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہوا۔ اس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کی۔ یورپی یونین کی جانب سے ایگزیکٹیو نائب صدر برائے ٹیک خودمختاری، سلامتی اور جمہوریت محترمہ ہینا ویرکونن، کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی، انٹر انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز اینڈ ٹرانسپیرنسی جناب ماروس شیفکوویچ اور کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، ریسرچ اینڈ انوویشن محترمہ ایکٹرینا زاہریوا نے شریک صدارت کی۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب
February 11th, 03:15 pm
اگر آپ اپنی میڈیکل رپورٹ کو کسی اے آئی ایپ پر اپ لوڈ کرتے ہیں، تو یہ آسان زبان میں، کسی بھی قسم کی جملے بازی کے بغیر، آپ کی صحت کے لیے یہ کیا معنیٰ رکھتی ہے، اس کی وضاحت کر سکتی ہے۔ لیکن، اگر آپ اسی ایپ کو بائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر کھینچنے کے لیے کہتے ہیں، تو ایپ غالباً دائیں ہاتھ سے لکھنے والے کسی شخص کی تصویر لاکر دیگا ، کیونکہ تربیت کے اعداد و شمار کا یہی غلبہ ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی
February 11th, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس میں فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئیل میخوں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ سمٹ 6 اور 7 فروری کو سائنس ڈے سے شروع ہوئی اور اس کے بعد 8 اور 9 فروری کو کلچرل ویک اینڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ
January 25th, 01:00 pm
بھارت کے پہلے یوم جمہوریہ کے لیے انڈونیشیا ہمارا مہمان خصوصی تھا اور یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ جب ہم اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں ایک بار پھر انڈونیشیا نے اس اہم موقع کا حصہ بننے کو قبول کیا ہے۔ اس موقع پر میں صدر پرابوو کابھارت میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
January 09th, 06:38 pm
آج ہندوستان نے تحقیق کی دنیا میں ایک بہت ہی تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ جینوم انڈیا پروجیکٹ کو پانچ سال پہلے منظوری دی گئی تھی۔ اسی درمیان کووِڈ کے چیلنجوں کے باوجود ہمارے سائنسدانوں نے بڑی محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ملک کے 20 سے زیادہ معروف تحقیقی اداروں جیسے آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹی، سی ایس آئی آر، اور بی آر آئی سی نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا ڈیٹا، 10,000 ہندوستانیوں کا جینوم سیکوئنس، اب انڈین بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ منصوبہ بایو ٹیکنالوجی ریسرچ کے میدان میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ میں اس پروجیکٹ سے وابستہ تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کلمات
January 09th, 05:53 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ پانچ سال قبل منظور کیا گیا تھا اور ہمارے سائنسدانوں نے کووڈ کی وبا کے چیلنجز کے باوجود محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز ،سی ایس آئی آر اور ڈبی ٹی-بی آر ا ٓئی سی جیسے 20 سے زائد معروف تحقیقی اداروں نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 بھارتیوں کے جینیاتی تسلسل پر مشتمل ڈیٹا اب بھارتی بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروجیکٹ بائیو ٹکنالوجی تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انھوں نے اس پروجیکٹ سے منسلک تمام افراد کو مبارکباد دی۔گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیر اعظم نے گیانا کے صدر سے سرکاری سطح پر بات چیت کی
November 21st, 04:23 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن کے اسٹیٹ ہاؤس میں عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر علی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی: