ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 01:35 pm

آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےروزگار کی پیداوار کو فروغ دینے، لوگوں پر سرمایہ کاری، معیشت اور اختراع پر  بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےروزگار کی پیداوار کو فروغ دینے، لوگوں پر سرمایہ کاری، معیشت اور اختراع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا

March 05th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ویبینار کے موضوع ’’لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری‘‘کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو وکست بھارت کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ اس موضوع کی بڑے پیمانے پر عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے مستقبل کے لیے نقشہ کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر، صنعتوں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کو یکساں ترجیح دی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صلاحیت کی تعمیر اور ہنر کی پرورش ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، جناب مودی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں کیونکہ ترقی کے اگلے مرحلے میں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ضروری ہے اور ہر ادارے کی کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔