کابینہ نے کاشتکاروں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی- امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر یک وقتی خصوصی پیکیج کو این بی ایس سبسڈی کے علاوہ یکم جنوری 2025 سے اگلے احکامات تک بڑھانے کی منظوری دی

January 01st, 03:28 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کھادوں کے محکمے کی جانب سے ڈی- امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر این بی ایس سبسڈی کے علاوہ یک وقتی خصوصی پیکیج کی توسیع کی تجویز کو منظوری دی ہے، جس کی قیمت یکم جنوری 2025 سے اگلے احکامات تک فی میٹرک ٹن 3,500 روپے ہوگی تاکہ کسانوں کےلئے سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ تقریباً 3,850 کروڑ روپے تک درکار ہو گی۔

حکومت نے کسانوں کے حق میں کھاد سبسڈی بڑھانے کا تاریخی فیصلہ کیا

May 19th, 07:57 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کھاد کی قیمتوں کے معاملے پر ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہیں کھاد کی قیمتوں کے معاملے پر تفصیلی جانکاری پرزنٹیشن کے ذریعہ دی گئی۔