وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا
June 27th, 10:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔دھارواڑ میں واقع الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا: وزیر اعظم
March 25th, 11:17 am
وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ دھارواڑ واقع الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر سے دھارواڑ اور اس کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مینوفیکچرنگ اور انوویشن کی دنیا میں کرناٹک کی پیش رفت کو بھی فروغ دے گا۔