وزیر اعظم 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے
October 29th, 02:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، کھیرالو، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے جہاں وہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے، اس کے بعد راشٹریہ ایکتا دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ بعد ازاں، صبح تقریباً 11:15 بجے، وہ آرمبھ 5.0 کے تحت 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کریں گے۔PM Modi travels by sea plane
December 12th, 11:30 am
PM Narendra Modi travelled from Sabarmati Riverfront in Ahmedabad to Dharoi dam via the sea plane.