بہار کےجموئی میں جنجاتیہ گورو دیوس کے پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 11:20 am
بہار کے گورنر جناب راجیندرالنکر جی، بہار کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہکے میرے رفقاء جوئل اوراوں جی، جیتن رام مانجھی جی، گری راج سنگھ جی، چراغ پاسوان جی، درگا داس اوئیکے جی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے درمیان برسا منڈا جی کے خاندان کے افراد ہمارے درمیاں موجود ہیں،ویسےآج ان کےیہاں بڑی پوجا ہوتی ہے۔ خاندان کے باقی سبھی لوگ پوجا میں مصروف ہیں،اس کے باوجود بدھرام منڈا جی ہمارے درمیان آئے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ سدھو کانہو جی کی اولاد منڈل مرمو جی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اور یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آج اگر میںیہ کہوں کہ ہماری بھارتیہ جنتا پارٹیپریوار میں آج اگر کوئی سینئر لیڈر ہے تو وہ ہمارے کریا منڈا جی ہیں۔ کبھی لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکررہے۔ انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے اور آج بھی وہ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اور جیسا کہ ہمارے جوئل اوراوں جی نے کہا کہ وہ میرے لیے باپ کیمانند ہیں۔ ایسے ہی سینئر کریا منڈا جی آج خاص طور پر جھارکھنڈ سے یہاں آئے ہیں۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ، میرے دوست بھائی وجے کمار سنہا جی، بھائی سمراٹ چودھری جی، بہار سرکار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے، ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے تمام معززین اور جموئی کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز کیا
November 15th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کی 150ویں برسی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے جموئی، بہار میں آج تقریباً 6,640 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 18th, 02:16 pm
یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور بناس ڈیری کے چیئرمین اور جناب شنکر بھائی چودھری، جو آج خاص طور پر کسانوں کو تحفہ دینے کے یہاں آئے ہیں، ریاستی کابینہ کے ارکان ، ارکان اسمبلی ، دیگر معززین اور بنارس کے میرے پریوار جنوں ۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں، 19150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
December 18th, 02:15 pm
ان پروجیکٹوں میں ریلوے کے دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ تقریباً 10900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر-نیو بھاؤپور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔ انہوں نے وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، دوہری گھاٹ-ماؤ ایم ای ایم یو ٹرین اور نئے افتتاح کردہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر لمبی دوری کی مال گاڑیوں کی ایک جوڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے بنارس لوکوموٹیو ورکس کی طرف سے بنائے گئے 10000 ویں لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو آر او بی کے ساتھ گرین فیلڈ شیو پور-پھلواریا-لہارتارا سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں 20 سڑکوں کو مضبوط اور چوڑا کرنا شامل ہے؛ کیتھی گاؤں میں سنگم گھاٹ روڈ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر، پولیس لائن اور پی اے سی بھولن پور میں 200 والی دو اور 150 بستروں پر مشتمل کثیر المنزلہ بیرک کی عمارتیں، 9 مقامات پر بنائے گئے اسمارٹ بس شیلٹرز اور علی پور میں تعمیر کردہ 132 کلو واٹ کا سب اسٹیشن شامل ہے ۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا بھی آغاز کیا۔کاشی، دیو دیپاولی کا مترادف ہے:وزیر اعظم
November 27th, 10:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کئی ممالک کے سفارت کاروں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا، جنہوں نے کاشی کی دیو دیپاولی میں ہندوستان کی ثقافتی تکثیریت کی جھلک دیکھی۔’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 26th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔وزیراعظم نےکاشی میں دیو دیوالی تقریبات کی جھلکیاں مشترک کیں
November 07th, 10:19 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کاشی میں دیو دیوالی تقریبات کی خوبصورت جھلکیاں شئیر کیں۔وزیر اعظم نے کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر مبارکباد پیش کی
November 07th, 05:37 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔