'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی

September 29th, 11:30 am

’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان کو 297 نوادرات واپس کردیئے

September 22nd, 12:11 pm

قریبی دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے، یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز اور وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، حکومت ہند نے صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے کیے گئے وعدے کے تحت جولائی 2024 میں ثقافتی املاک کے معاہدے پر دستخط کیے تھےجس کی عکاسی جون 2023 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ہوتی ہے۔

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

پی ایم مودی نیویارک پہنچے۔

September 22nd, 11:19 am

ڈیلاویئر میں ایک نتیجہ خیز کواڈ لیڈرس سمٹ کے اختتام کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی تھوڑی دیر پہلے نیویارک پہنچے۔ وہ شہر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جن میں ایک کمیونٹی پروگرام اور 'مستقبل کی سربراہی کانفرنس' شامل ہے۔

وزیر اعظم کی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات

September 22nd, 07:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز نے امریکہ کے ولمنگٹن میں چھٹویں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ مئی 2022 کے بعد سے یہ ان کی 9ویں بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔

وزیر اعظم کی جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات

September 22nd, 06:01 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو امریکہ کے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی

September 22nd, 05:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔

وزیر اعظم نے ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی

September 22nd, 02:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جناب جوزف بائیڈن سے ملاقات کی۔ ایک خصوصی خیرسگالی جذبہ کے تحت صدر بائیڈن نے ولیمنگٹن میں اپنے گھر پر میٹنگ کی میزبانی کی۔