The US National Security Advisor calls on PM Modi
January 06th, 07:43 pm
The US National Security Advisor Mr. Jake Sullivan called on Prime Minister Shri Narendra Modi today.ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 07:46 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔وزیراعظم کی کویت کے وزیراعظم سے ملاقات
December 22nd, 06:38 pm
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کویتی سرمایہ کاری اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل ایک وفد کو توانائی ، دفاع ، طبی آلات ، فارما ، فوڈ پارکس سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے روایتی ادویات اور زرعی تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مشترکہ کمیشن برائے تعاون (جے سی سی) کے حالیہ دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے تحت صحت، افرادی قوت اور ہائیڈرو کاربن پر موجودہ جے ڈبلیو جیز کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں نئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورۂ کویت (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 06:03 pm
یہ مفاہمت نامہ دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو ادارہ جاتی شکل دے گا۔ تعاون کے اہم شعبوں میں تربیت، اہلکاروں اور ماہرین کا تبادلہ، مشترکہ مشقیں، دفاعی صنعت میں تعاون، دفاعی سازوسامان کی فراہمی اور تحقیق و ترقی میں تعاون شامل ہیں۔نیدرلینڈ کے وزیر اعظم ڈک شُوف نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی
December 18th, 06:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہالینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب ڈک شوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا
December 16th, 03:26 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کا پریس بیان
December 16th, 01:00 pm
میں صدر دسانائیک کو بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے بھارت کا انتخاب کیا۔ صدر دسانائیک کے اس دورے نے ہمارے تعلقات میں ایک نئی توانائی اور جوش پیدا کیا ہے۔ ہم نے اپنی شراکت داری کے لیے ایک مستقبل کا نظریہ اپنایا ہے۔ ہماری معاشی شراکت داری میں سرمایہ کاری پر مبنی ترقی اور رابطہ پر زور دیا گیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فزیکل، ڈیجیٹل اور توانائی کے رابطے ہماری شراکت داری کے اہم ستون ہوں گے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان بجلی کے گرڈ کنکشن اور کثیرالمقاصد پٹرولیم پائپ لائنز کے قیام کے لیے کام کریں گے۔ سامپور سولر پاور پروجیکٹ کو تیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سری لنکا کے پاور پلانٹس کو ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے جلد از جلد ای ٹی سی اے (ای ٹی سی اے) کو مکمل کرنے کی کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ہریانہ کےپانی پت میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 05:54 pm
ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریے جی،یہاں کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میری ساتھی نرملا سیتا رمن جی، اور یہیں کے بچے اوریہیں کے اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور حکومت میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی، جناب کرشن پال جی، ہریانہ حکومت میں وزیر شروتی جی، آرتی جی، ایم پی، ایم ایل اے... ملک کے بہت سے ایل آئی سی مراکز سے وابستہ تمام دوست، اور پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایل آئی سی کی بیما سکھی یوجنا کا آغاز کیا
December 09th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پانی پت، ہریانہ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور مالی شمولیت کے اپنے عہد کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن کی ’بیما سکھی یوجنا‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کرنال کی مہارانا پرتاپ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف ایک اور مضبوط قدم اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج مہینے کا 9واں دن ہونے کی وجہ سے خاص تھا کیونکہ ہمارے صحیفوں میں نمبر 9 کو مبارک سمجھا جاتا تھا اور اسے نو درگا کی نو شکلوں سے جوڑا جاتا تھا، جسے نوراتری کے دوران پوجا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ناری شکتی کی پوجا کا دن بھی ہے۔کابینہ نے ملک بھر میں سول/دفاع کے شعبے کے تحت 85 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی) کھولنے اور تمام کلاسوں میں 2 اضافی سیکشن شامل کر کے ایک موجودہ کے وی یعنی کے وی شیو موگا، کرناٹک کی توسیع کو کی منظوری دی
December 06th, 08:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ملک بھر میں سول/ دفاع کے شعبے کے تحت 85 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی) کھولنے اور ایک موجودہ کے وی یعنی کے وی شیو موگا،ضلع شیوموگا، کرناٹک کی توسیع کو منظوری دی ہے تاکہ کیندریہ ودیالیہ اسکیم (سینٹرل سیکٹر اسکیم) کے تحت تمام کلاسوں میں دو اضافی سیکشن شامل کر کے مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان 86 کے وی کی فہرست ضمیمہ میں منسلک ہے۔وزیر اعظم نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباددی
December 01st, 08:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شجاعت، جانثاری اور غیر معمولی خدمت کے مظہر اور دفاع کے ایک اہم محاذ کے طور پر کھڑے ہونے کے لیے بی ایس ایف کی ستائش کی۔وزیراعظم نے سرینام کے صدر سے ملاقات کی
November 21st, 10:57 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو گیانا کے شہر جورج ٹاؤن میں دوسرے ہندوستان-کیریکوم سربراہی اجلاس کے دوران، سورینام کے صدر محترم چندرکاپرساد سنٹوکھی سے ملاقات کی۔دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس
November 20th, 08:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم البانی کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران منعقد ہوئی۔وزیراعظم کی چلی کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر کو جمہوریہ چلی کے صدرعزت مآب جناب گیبریل بورک فونٹ سےبرازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دوسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان
November 19th, 11:22 pm
عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم آنربل انتھونی البانی ایم پی نے 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 (جی 20) کے اجلاس کے موقع پر دوسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔وزیر اعظم نے اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی
November 19th, 08:34 am
ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران آج جمہوریہ اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر عزت مآب جیورجیا میلونی سے ملاقات کی ۔پچھلے دو سالوں میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جون 2024 میں اٹلی کے پگلیا میں وزیر اعظم میلونی کی صدارت میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جی 7 کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی
November 19th, 06:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔