17ویں لوک سبھا کی آخری نشست سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 10th, 04:59 pm

آج کا یہ دن جمہوریت کی ایک عظیم روایت کا اہم دن ہے۔ 17ویں لوک سبھا نے پانچ برس ملک کی خدمت میں جس طرح سے متعدد اہم فیصلے لیے۔ متعدد چنوتیوں کا سب نے اپنی اہلیت کے مطابق ملک کو صحیح سمت دینے کی کوشش، ایک طرح سے یہ آج کا دن ہم سب کے ان پانچ سالہ نظریاتی سفر کا، ملک کے لیے وقف اس وقت کا، ملک کو پھر سے ایک مرتبہ اپنے عزائم کو قوم کے قدموں میں پیش کرنے کا یہ موقع ہے۔ ملک میں اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے ان پانچ برسوں میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی اصلاح ہو اور کارکردگی دکھائی دے اور ہم اس تبدیلی کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکیں، اس سے ایک نیا اعتماد بھرتا ہے۔ سترہویں لوک سبھا کے بعد سے آج ملک اس کا تجربہ کر رہا ہے۔ اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ملک یقینی طور پر سترہویں لوک سبھا کو آشیرواد دیتا رہے گا۔ اس سارے عمل میں ایوان کے تمام معزز اراکین نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور یہ وہ وقت ہے جب میں تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کو اس گروپ کے لیڈر اور آپ سب کے دوست کی حیثیت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے 17ویں لوک سبھا کی آخری نشست سے خطاب کیا

February 10th, 04:54 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا موقع ہندوستان کی جمہوریت کے لیے بیحد اہم ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اہم فیصلے کرنے اور ملک کو سمت دینے میں 17ویں لوک سبھا کے تمام ممبران کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن قوم کے لیے نظریاتی سفر اور اس کی بہتری کے لیے وقت وقف کرنے کا ایک خاص موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اس کا تجربہ کر سکتی ہے، ریفارم (اصلاحات)، پرفارم (کارکردگی) اور ٹرانسفارم (تبدیلی) گزشتہ 5 سالوں سے منتر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے لوگ 17ویں لوک سبھا کو اس کی کوششوں کے لیے آشیرواد دیتے رہیں گے۔ ایوان کے تمام اراکین کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے ان اراکین کے تئیں تشکر کا اظہار کیا، خاص طور پر وزیراعظم نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے، متوازن اور غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر ان کی کافی تعریف کی۔

وکست بھارت وکست گجرات پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 10th, 01:40 pm

گجرات کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کیم چھو۔۔۔ مجا ما۔ آج وکست بھارت کے وکست گجرات کے لیے ایک بہت بڑی مہم شروع ہو رہی ہے۔ اور جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے، گجرات کی سبھی 182 اسمبلی سیٹوں پر بیک وقت گجرات کے کونے کونے سے لاکھوں لوگ ٹکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ وکست گجرات کے سفر میں شامل ہوئے ہیں۔ میں آپ تمام کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کیا

February 10th, 01:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’وکست بھارت وکست گجرات‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے گجرات بھر میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور دیگر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت بنائے گئے 1.3 لاکھ سے زیادہ مکانات کا بھومی پوجن اور افتتاح کیا۔ انہوں نے آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔

The soil of India creates an affinity for the soul towards spirituality: PM Modi

October 31st, 09:23 pm

PM Modi participated in the programme marking the culmination of Meri Maati Mera Desh campaign’s Amrit Kalash Yatra at Kartavya Path in New Delhi. Addressing the gathering, PM Modi said, Dandi March reignited the flame of independence while Amrit Kaal is turning out to be the resolution of the 75-year-old journey of India’s development journey.” He underlined that the 2 year long celebrations of Azadi Ka Amrit Mahotsav are coming to a conclusion with the ‘Meri Maati Mera Desh’ Abhiyan.

PM participates in program marking culmination of Meri Maati Mera Desh campaign’s Amrit Kalash Yatra

October 31st, 05:27 pm

PM Modi participated in the programme marking the culmination of Meri Maati Mera Desh campaign’s Amrit Kalash Yatra at Kartavya Path in New Delhi. Addressing the gathering, PM Modi said, Dandi March reignited the flame of independence while Amrit Kaal is turning out to be the resolution of the 75-year-old journey of India’s development journey.” He underlined that the 2 year long celebrations of Azadi Ka Amrit Mahotsav are coming to a conclusion with the ‘Meri Maati Mera Desh’ Abhiyan.

لوگوں نے من کی بات کو جو پیار دیا ہے وہ غیر معمولی ہے: وزیر اعظم مودی

May 28th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنوں کو نمسکار ! ایک بار پھر، 'من کی بات' میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم ہے ۔ اس بار 'من کی بات' کا یہ ایپیسوڈ دوسری صدی کا آغاز ہے۔ پچھلے مہینے ہم سب نے اس کی خصوصی صدی منائی تھی ۔ آپ کی شرکت اس پروگرام کی سب سے بڑی قوت ہے، 100ویں ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے وقت ایک طرح سے پورا ملک ایک دھاگے میں بندھ گیا تھا۔ہمارے صفائی ورکر بھائی بہن ہوں یا الگ الگ شعبوں کی اہم شخصیات ، ’ من کی بات ‘ نے سب کو ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔ آپ سب نے 'من کی بات' کے لیے جو قربت اور پیار دکھایا ہے وہ بے مثال ہے اور جذباتی کر دینے والا ہے۔ جب 'من کی بات' نشر ہوئی تو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ٹائم زونز میں کہیں شام ہو رہی تھی اور کہیں رات ہو چکی تھی، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے 100ویں ایپیسوڈ کو سننے کے لیے وقت نکالا ۔ میں نے ہزاروں میل دور نیوزی لینڈ کی وہ ویڈیو بھی دیکھی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ ماتا جی اپنا آشیرواد دے رہی ہیں ۔ 'من کی بات' پر ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے تعمیری تجزیہ بھی کیا ہے۔ لوگوں نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ 'من کی بات' میں صرف ملک اور اہل وطن کی کامیابیوں کی ہی بات کی جاتی ہے۔ میں ایک بار پھر اس آشیرواد کے لیے پورے احترام کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے آئی پی ایس پروبیشنرز کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن

July 31st, 11:02 am

شریا گپتا: جے ہند شریمان! میں شریا گپتا بھارتی پولیس سروس کے 2019 بیچ کی زیر پروبیشن افسر ہوں۔ بنیادی طور پر میرا تعلق دلی سے ہے اور مجھے تامل ناڈو کیڈر مختص ہوا ہے۔جناب عالی سب سے پہلے تربیت یافتہ افسروں کے ساتھ بات چیت کے اس پروگرام میں آپ کی پروقار موجودگی کے لئے میں آپ کا استقبال کرتا ہوں اور اپنی ممنونیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس بات کے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میں اپنے ساتھی افسر جناب انج پالیوال کو مدعو کرتی ہوں کہ وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے آپ سے بات چیت شروع کریں۔

yسردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمیں آئی پی ایس پروبیشنرس سے وزیر اعظم کے ذریعہ کیے گئے خطاب کا متن

July 31st, 11:01 am

آپ سبھی سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ میری ہر سال یہی کوشش رہتی ہے کہ آپ جیسے نوجوان ساتھیوں سے گفتگو کروں، آپ کے خیالات کو مسلسل جانتا رہوں۔ آپ کی باتیں، آپ کے سوال، آپ کا تجسس، مجھے بھی مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کی

July 31st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کو خطاب کیا۔انہوں نے اس دوران تربیت یافتہ آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر مملکت (داخلہ)جناب نتیہ نند رائے بھی موجود تھے۔

’من کی بات‘ حساس اور مثبت فکر کا حامل ہے۔ اس کا ایک جامع کردار ہے: وزیر اعظم مودی

July 25th, 09:44 am

من کی بات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے بھارتی دستے کے ساتھ بات چیت کا تذکرہ کیا اور اہل وطن سے ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ امرت مہوتسو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے ایک خصوصی ویب سائٹ کا ذکر کیا، جہاں ملک بھر کے شہری اپنی آواز میں قومی ترانہ ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں کی چند ترغیباتی داستانیں ساجھا کیں،آبی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا ، وغیرہ۔

وزیراعظم نے ملک کی جدو جہد آزادی میں حصہ لینے والی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا

March 12th, 03:21 pm

نئی دہلی، 12؍مارچ : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آزادی کے اُن تمام مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا، جو ملک کی آزادی کی تحریک اور جدو جہد میں شامل رہے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ان تحریکوں ، جدوجہد کرنے والوں اور شخصیتوں کو اپنا خراج پیش کیا، جن کی خدمات کو ہندوستان کی عظیم آزادی کی جدو جہد میں ویسی جگہ نہیں مل سکی، جو ان کا حق تھا۔ وزیراعظم نے احمدآباد کے سابر متی آشرم میں آج آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کیا اور اس موقع پر ایک خطاب بھی کیا۔

’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کی ابتدائی سرگرمیوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 10:31 am

وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (ہندوستان 75@) کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنرجناب آچاریہ دیوورت ، یونین کے ایم او ایس (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی جناب وجئے روپانی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' بھارت 75@ کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا

March 12th, 10:30 am

وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے سابرمتی آشرم ، احمد آباد سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو روانہ کیا اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ (ہندوستان 75@) کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 75 دیگر تقریبات میں ہندوستان کے لئے دیگر متعدد ثقافتی اور ڈیجیٹل اقدامات بھی شروع کیے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنرجناب آچاریہ دیوورت ، یونین کے ایم او ایس (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی جناب وجئے روپانی موجود تھے۔

وزیر اعظم 12 مارچ کو ’آزادی کا امروتمہوتسو‘ سے متعلق سرگرمیوں کا افتتاح کریں گے

March 11th, 03:30 pm

وزیر اعظم شری نریندر مودی 12 مارچ، 2021 کو سابرمتی آشرم، احمد آباد سے ’پدیاترا‘ (فریڈم مارچ) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (ہندوستان@75) کے لیے سرگرمیوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم ہندوستان@75 کی تقریبات کے لیے مختلف دیگر ثقافتی اور ڈجیٹل اقدامات بھی شروع کریں گے اور سابرتی آشرم میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر، شری آچاریہ دیورت، مرکزی ایم اوایس (آزاد چارج) شری پرہلاد سنگھ پٹیل اور گجرات کے وزیر اعلی شری وجےروپانی بھی موجودرہیں گے، جس کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا۔