سری نگر میں ڈل جھیل نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کے لیے ایک شاندار ماحول فراہم کیا: وزیر اعظم

June 21st, 02:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کی جھلکیاں مشترک کی ہیں۔

سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا پریکٹیشنرز سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 21st, 12:58 pm

آج جو منظر ہے وہ ایک ایسا منظر ہے جو پوری دنیا کے ذہنوں میں زندہ رہے گا۔ اگر بارش نہ ہوتی تو شاید اتنی توجہ مبذول نہ ہو پاتی جتنی بارش کے باوجود ہوئی ہےاور جب سری نگر میں بارش ہوتی ہے تو سردی بھی بڑھ جاتی ہے۔ مجھے سویٹر بھی پہننا پڑا۔ تم لوگ یہیں کے ہو، تم اس کے عادی ہو، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی، ہمیں اسے دو تین حصوں میں تقسیم کرنا پڑا۔ اس کے باوجود عالمی برادری کو یہ جاننا چاہیے کہ یوگا کی خود اور معاشرے کے لیے کیا اہمیت ہے، یوگا زندگی کا فطری رجحان کیسے بن سکتا ہے۔ جس طرح دانت صاف کرنا ایک معمول بن جاتا ہے، بالوں کو سنوارنا ایک باقاعدہ معمول بن جاتا ہے، اسی طرح یوگا جب آسانی سے زندگی میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ ایک فطری عمل بن جاتا ہے، اور یہ ہر لمحہ فائدے دیتا رہتا ہے۔

سری نگر، جموں و کشمیر میں بین الاقوامی یوگا ڈے، 2024 کے موقع پر وزیراعظم نے ڈل جھیل پر یوگا پریکٹیشنرز سے خطاب کیا

June 21st, 11:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ڈل جھیل پر سری نگر کے شہریوں سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے سری نگر کی ڈل جھیل میں یوگا کے شوقینوں کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیا

June 21st, 11:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سری نگر میں ڈل جھیل پر یوگا کے عالمی دن کے پروگرام کے موقع پر یوگا کے شائقین کے ساتھ سیلفیز شیئر کیں۔

سری نگر میں ‘بااخیتار نوجوان، خوشحال جموں و کشمیر’ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن

June 20th, 07:00 pm

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب پرتاپ راؤ جادھو جی، دیگر تمام معززین اور میرے نوجوان دوست اور جموں و کشمیر کے کونے کونے سے جڑے میرے تمام بھائی اور بہنو!

وزیر اعظم نے سری نگر، جموں و کشمیر میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کاتغیر‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا

June 20th, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کا تغیر ‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں 1,500 کروڑ روپئے سے زائد کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں سڑک، پانی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے 1,800 کروڑ روپئے کے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے پروجیکٹ (جے کے سی آئی پی) میں مسابقتی بہتری کا بھی آغاز کیا۔ جناب مودی نے 200 نئی سرکاری بھرتیوں کو تقرری نامے دینے کی بھی شروعات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نمائش کا جائزہ لیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کامیاب نوجوان سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نے ڈَل لیک میں ہندوستان کے پہلے تیرتے ہوئے مالی خواندگی کیمپ کے انعقاد کے لئے آئی پی پی بی کی ستائش کی

November 05th, 11:49 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے تیرتے ہوئے مالی خواندگی کیمپ کے انعقاد کے لئے آئی پی پی بی کی تعریف کی ہے۔ یہ کیمپ ڈَل لیک میں ہے۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی پرایک شہری کے ردعمل کو شیئر کیا

October 08th, 10:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے بارے میں ایک شہری کے ردعمل کو شیئر کیا ہے جس میں بیسرن، آرو، کوکرناگ، اچھبل، گل مرک ، سرینگر اور ڈل جھیل کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔