گذشتہ 7 برسوں کے دوران, ہم نے ٹیم انڈیا کی طرح مل جل کر کام کیا: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
May 30th, 11:30 am
چیلنج کتنا ہی بڑا ہو ، بھارت کی جیت کا عزم بھی ہمیشہ اتنا ہی بڑا رہا ہے ۔ ملک کی مجموعی قوت اور خدمت کے ہمارے جذبے نے ملک کو ہر طوفان سے باہر نکالا ہے ۔ حال کے دنوں میں ، ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں اور صف اول کے جانبازوں نے خود کی فکر چھوڑ کر دن رات کام کیا اور آج بھی کر رہے ہیں ۔ اس سب کے بیچ کئی لوگ ایسے بھی ہیں ، جن کی کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے میں بہت بڑا رول رہا ہے ۔ مجھ سے من کی بات کے کئی سامعین نے نمو ایپ پر اور خط کے ذریعے ، ان جانبازوں کے بارے میں بات کرنے کا اصرار کیا ہے ۔وزیراعظم نے سمندری طوفان ’یاس‘ سے ہونےوالے نقصان کا جائزہ لیا
May 28th, 03:56 pm
نئی دہلی، 28 مئی 2021، وزیراعظم جناب نریند مودی نے 28 مئی 2021 کو بروز جمعہ کے دن سمندری طوفان ’یاس‘ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اڈیشہ کے بھدرک اور بالیشور اضلاع اور مغربی بنگال کے پوربا میدنی پور میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔وزیراعظم سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے 28 مئی کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے
May 27th, 04:07 pm
نئی دلّی ، 27 مئی / وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 مئی ، 2021 ء کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ وہ سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ریاستوں میں جائزہ میٹنگوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعظم دونوں ریاستوں میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی کریں گے ۔وزیراعظم نے سمندری طوفان ’یاس‘ سے ہونےوالے نقصان کا جائزہ لیا
May 27th, 04:02 pm
نئی دہلی، 28 مئی 2021، وزیراعظم جناب نریند مودی نے 28 مئی 2021 کو بروز جمعہ کے دن سمندری طوفان ’یاس‘ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اڈیشہ کے بھدرک اور بالیشور اضلاع اور مغربی بنگال کے پوربا میدنی پور میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔