
وزیراعظم نے نمیبیا کی صدر سے ملاقات کی
July 09th, 07:55 pm
نمیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمیبیا کی صدرعزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتواہسے ملاقات ونڈہوک میں اسٹیٹ ہاؤس میںملاقات کی۔
برکس اجلاس کے دوران: عالمی حکمرانی میں اصلاحات ذہانتپروزیراعظم کے بیان کااردو ترجمہ
July 06th, 09:41 pm
میں صدر لولا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے 17ویں برکس سربراہ اجلاس کی بہترین تنظیم کی۔ برازیل کی متحرک قیادت میں، ہمارے برکس تعاون کو نئی توانائی اور جذبہ ملا ہے۔ اور مجھے یہ کہتےہوئے خوشی ہورہی ہے کہ جوتوانائی ہم نے حاصل کی ہے وہ صرف ایک اسپریسو نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک ڈبل اسپریسو کا شاٹ ہے! اس کے لئے میں صدر لولا کی بصیرت اور ان کی ثابت قدمی کو سراہتا ہوں۔ بھارت کی جانب سے، میں اپنے دوست صدر پربوو کو برکس خاندان میں انڈونیشیا کی شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
برکس اجلاس کے دوران:‘‘کثیر الجہتی نظام کو مستحکم کرنا، اقتصادی-مالی معاملات، اور مصنوعی ذہانت’’پروزیراعظم کے بیان کااردو ترجمہ
July 06th, 09:40 pm
برکس کے توسیعی خاندان کے اس اجلاس میں آپ سب دوستوں کے ساتھ شریک ہو کر مجھے بےحد خوشی ہو رہی ہے۔برکس آؤٹ ریچ سمٹ میں لاطینی امریکہ، افریقہ، اور ایشیا کے دوست ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میں صدر لولا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی
July 06th, 09:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 6-7 جولائی 2025 کو برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں منعقد ہونے والے 17 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں رہنماؤں نے برکس کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر نتیجہ خیز بات چیت کی ، جن میں عالمی نظام حکومت کی اصلاحات ، عالمی جنوب کی آواز کو اٹھانا ، امن و سلامتی ، کثیرجہتی تال میل کو مضبوط کرنا ، ترقیاتی امور اور مصنوعی ذہانت کے شعبے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر جمہوریہ کی پرتپاک مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ترینیداد اور ٹوباگو کی پارلیمنٹ کی مشترکہ اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب
July 04th, 09:30 pm
میں اس مشہور ریڈ ہاؤس میں آپ سے بات کرنے والا پہلا ہندوستانی وزیر اعظم بن کر انکساری محسوس کر رہا ہوں۔ اس تاریخی عمارت نے آزادی اور وقار کے لیے ترینیداد اور ٹوباگو کے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو دیکھا ہے۔ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران، یہ مضبوط ہے کیونکہ آپ نے ایک منصفانہ، جامع اور خوشحال جمہوریت کی تعمیر کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترینیداد اور ٹوباگو کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
July 04th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سینیٹ کے صدر عزت مآب ویڈ مارک اور ایوان کے اسپیکر عزت مآب جگدیو سنگھ کی دعوت پر آج ترینیداد اور ٹوباگو (ٹی اینڈ ٹی) کی پارلیمنٹ کی مشترکہ اسمبلی سے خطاب کیا۔ ٹی اینڈ ٹی کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے وہ بھارت کے اولین وزیر اعظم ہیں اور یہ موقع بھارت – ترینیداد اور ٹوباگو باہمی تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔جمہوریہ گھانا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 03rd, 03:45 pm
گھانا میں ہونا ایک اعزاز کی بات ہے-ایک ایسی سرزمین جو جمہوریت ، وقار اور لچک کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کے طور پر میں اپنے ساتھ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی خیر سگالی اور مبارکباد لے کر آیا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا گھاناکی پارلیمنٹ سے خطاب
July 03rd, 03:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، یوں وہ گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم بن گئے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکرجناب البان کنگز فورڈ سمانا باگبن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ارکانِ پارلیمنٹ، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ خطاب بھارت اور گھانا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ تھا، جو باہمی احترام اور جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ان دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔گھانا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
July 03rd, 12:32 am
تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا گھانا کا دورہ ہو رہا ہے۔بھارت- کروشیا کے رہنماؤں کا بیان
June 19th, 06:06 pm
جمہوریہ کروشیا کے وزیر اعظم جناب آندرج پلینکوویچ کی دعوت پر جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18 جون 2025 کو کروشیا کا سرکاری دورہ کیا ۔ یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کو مضبوط کرنا ہے ۔کروشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
June 18th, 09:56 pm
میں کروشیا کے وزیر اعظم اور حکومت کا اس گرمجوشی ، جوش و خروش اور پیار کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جومجھے تاریخی اور خوبصورت شہر زگریب میں ملا ہے ۔جمہوریہ قبرص کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
June 16th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے رسمی بات چیت کی۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز دورے کی اہمیت کے مد نظر، وزیراعظم کا صدر کرسٹوڈولائڈس نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
June 16th, 01:45 pm
سب سے پہلے میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لئے معزز صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا، صدر مملکت اور اس ملک کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرمجوشی اور پیار نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔وزیر اعظم کے مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان
April 23rd, 12:44 pm
مملکت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی دعوت پر جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 اپریل 2025 کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فن لینڈ کے صدر معزز جناب الیگزینڈر اسٹب نے ٹیلی فون کال کی
April 16th, 05:45 pm
دونوں رہنماؤں نے جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بھارت-تھائی لینڈ کلیدی شراکت داری کے قیام کے سلسلے میں مشترکہ اعلانیہ
April 04th, 07:29 pm
03-04 اپریل 2025 کے دوران، جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کیا اور مملکت تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹارن شیناواترا کی دعوت پر بنکاک میں چھٹویں بم اسٹیک سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی کا بنکاک میں گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شیناواترا نے رسمی استقبال کیا۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےپریس بیان کااردوترجمہ
April 03rd, 03:01 pm
میں 28 مارچ کے زلزلے میں ہونے والےجانی نقصان پر ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور ہم سب زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن
March 12th, 02:13 pm
ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔قائدین کا بیان: یوروپین کمیشن اور بھارت کے لئے ای یو کالج آف کمشنرس کی صدر محترمہ اُرسولا وان ڈیر لیین کا بھارت دورہ (27 اور 28 فروری 2025)
February 28th, 06:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ای یو-انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے ان کے لوگوں اور وسیع تر عالمی مفاد کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے اس شراکت داری کو مزید بلندی پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، جو کہ بھارت-یورپی یونین کے 20 سالہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور 30 سال سے زیادہ کے بھارت-ای سی تعاون کے معاہدے پر قائم ہے۔یوروپی کمیشن کی صدر کے ساتھ مکمل اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب (28 فروری 2025)
February 28th, 01:50 pm
میں آپ سب کا ہندوستان میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ ای یو کالج آف کمشنرز کی طرف سے کسی ایک ملک کے ساتھ اس طرح کی وسیع تر مصروفیت بے مثال ہے۔ ہمارے لئے یہ بھی پہلی بار ہے کہ میرے کابینہ کے بہت سے ساتھی دو طرفہ بات چیت کے لیے جمع ہوئے ہیں، مجھے یاد ہے کہ 2022 میں آپ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور یوروپی یونین فطری شراکت دار ہیں اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا، ان کو تقویت دینا، آپ کی نئی دہائی کے آغاز میں ایک اہم ترجیح ہوگی۔ یہ ہندوستان اور یوروپی یونین کے تعلقات میں سنگ میل کا لمحہ ہے۔