مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔اروناچل پردیش کے وکست بھارت - وکست شمال مشرق پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 09th, 11:09 am
اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ریاستوں کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، تمام ایم ایل اے، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور ان تمام ریاستوں کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا
March 09th, 10:46 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55,600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سیلا ٹنل کو بھی ملک کے نام وقف کیا اور تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم کا آغاز کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، سرحدی انفراسٹرکچر، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔بہار کے بیگوسرائے میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 02nd, 08:06 pm
میں جے منگلا گڑھ مندر اور نولکھا مندر میں موجود دیوتاؤں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں آج ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے عزم کے ساتھ بیگو سرائے آیا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ سب کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔وزیر اعظم نے بہار کے بیگوسرائےمیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
March 02nd, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور آج بیگوسرائے، بہار میں 13400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔مغربی بنگال کے آرام باغ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 01st, 03:15 pm
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شانتنو ٹھاکر جی، مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری جی، ممبران پارلیمنٹ اپروپا پوددار جی، سکانتا مجمدار جی، سومترا خان جی، دیگر معزز، خواتین اور حضرات۔وزیر اعظم نے آرام باغ، ہگلی، مغربی بنگال میں 7,200 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کیااور سنگ بنیاد رکھا
March 01st, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرام باغ، ہگلی،مغربی بنگال میں 7,200 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور کا سنگ بنیادرکھا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹٹ ریل، بندرگاہوں، تیل کی پائپ لائن، ایل پی جی سپلائی اور گندے پانی کی صفائی جیسے شعبوں سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم 2 تا 3 جنوری 2024 کو تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کا دورہ کریں گے
December 31st, 12:56 pm
2 جنوری، 2024 کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم تروچیرپلی، تمل ناڈو پہنچیں گے۔ وہ بھارتی داسن یونیورسٹی، تروچیرپلی کے 38ویں کانووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، تروچیرپلی میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم ہوا بازی، ریل، سڑک، تیل اور گیس، جہاز رانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم اگاتی، لکشدیپ پہنچیں گے جہاں وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ 3 جنوری، 2024 کو، تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم کاوارتی، لکشدیپ پہنچیں گے، جہاں وہ لکشدیپ میں ٹیلی کمیونیکیشن، پینے کے پانی، شمسی توانائی اور صحت جیسے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔مرکزی کابینہ نے قومی خوردنی تیل مشن –پام آئل کے نفاذ کو منظوری دینئی دہلی،18 اگست 2021/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پام تیل کےلئے ایک نیا مشن شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس کا نام نیشنل مشن آن ایڈیبل آئل-پام آئل (ایم ایم ای او-او پی) ہے۔ یہ ایک نئی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم ہے اور اس کی توجہ شمال مشرقی علاقے اور انڈومان و نکوبار جزائر پر ہے۔ خوردنی تیل کا انحصار زیادہ تر درآمدات پر ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں تیزی لائی جائے۔ اس کے لئے پام تیل کا رقبہ اور پیداواربڑھانا بہت ضروری ہے۔
August 18th, 11:54 pm
اس اسکیم کے لئے 11040 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جس میں سے مرکزی حکومت 8844 کروڑ روپے بردشت کرے گی۔ اس میں 2196 کروڑ روپے ریاستوں کو برداشت کرنے ہیں۔ اس میں آمدنی سے زیادہ خرچ ہونےکی صورت میں اس خسارے کی ازالہ کرنے کا بھی نظام شامل کیا گیاہے۔