وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی بھارتی کرکٹ ٹیم اور وزیراعظم XI کرکٹ ٹیم سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا
November 28th, 07:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی آج بھارتی اور وزیر اعظم XI کرکٹ ٹیموں کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار آغاز کے لیے ہندوستانی کرکٹروں کی بھی ستائش کی۔وزیر اعظم نے گیانا کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں سے بات چیت کی
November 22nd, 05:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کرکٹ نے ہندوستان اور گیانا کو قریب لایا ہے اور ہمارے ثقافتی روابط کو گہرا کیا ہے۔گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔وزیر اعظم نے سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 21st, 10:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے20 نومبر کو دوسرے ہندوستان- کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فلپ جے پیئرکے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:نتائج کی فہرست: جمائیکا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر اینڈریو ہولنس کا بھارت کا سرکاری دورہ (30 ستمبر تا 3 اکتوبر 2024)
October 01st, 12:30 pm
حکومت جمہوریۂ ہند نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے توسط سے اور جمائیکا کی حکومت نے جمائیکا کے وزیر اعظم کے دفتر کے توس سے کامیاب ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے اشتراک کے میدان میں تعاون پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد مالی شمولیت اور سماجی اور اقتصادی تبدیلی کو فروغ دینا ہےجمائیکا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا انگریزی ترجمہ
October 01st, 12:00 pm
مجھے وزیر اعظم ہولنیس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم ہولنیس کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس لیے ہم اس دورے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم ہولنیس طویل عرصے سے ہندوستان کے دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ اور ہر بار، میں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے خیالات میں ان کے عزم کو محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس دورے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی توانائی آئے گی اور ساتھ ہی پورے کیریبین خطے کے ساتھ ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔امریکہ کے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
September 22nd, 10:00 pm
نمستےامریکہ ، اب اپنا نمستے بھی ملٹی نیشنل بن ہوگیا ہے، لوکل سے گلوبل تک اور یہ سب آپ نے کیا ہے۔اپنے دل میں بھارت کو بسا کررکھنے والے ہربھارتی نے کیا ہے۔وزیر اعظم نے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
September 22nd, 09:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ،جناب انشومن گایکواڈ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
July 31st, 11:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ جناب انشومن گایکواڈ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کرکٹ میں رویندر جڈیجہ کی خدمات کی ستائش کی
June 30th, 07:19 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ کی کھیل کے مختلف شعبوں میں ان کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ٹی20 عالمی جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو فون پر مبارکباد دی
June 30th, 02:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو ان کی کامیابی کے لیے فون پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے اراکین کے ذریعہ پیش کیے گئے مثالی ہنر اور جذبے کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کوٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی
June 29th, 11:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نے کرکٹ کھلاڑی محمد شامی کی جلد صحت یابی کی تمنا کی
February 27th, 12:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرکٹ کھلاڑی محمد شامی کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی تمناکی۔من کی بات, دسمبر 2023
December 31st, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔وزیر اعظم كی جموں و کشمیر کے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت
December 24th, 07:28 pm
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء نے بے تكلفانہ اور غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔