کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
July 13th, 03:53 pm
آپ سب کو نمسکار! سب سے پہلے تو کچھ ذمہ داریوں والے لوگ ہیں تو میں تعارف کروا دوں تاکہ آپ کو بھی سہولت ہوگی۔ جناب من سکھ بھائی مانڈویا، وہ ابھی ہمارے نئے ہیلتھ منسٹر بنے ہیں، ان کے ساتھ ایم او ایس کے طور پر ڈاکٹر بھارتی پوار جی بھی بیٹھی ہیں۔ وہ ہمارے ہیلتھ محکمہ میں ایم او ایس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ دو اور لوگ ہیں جن کا آپ کا تعلق ریگولر رہنے والا ہے وہ ہیں ڈی او این ای آر وزارت کے نئے وزیر جناب جی کشن ریڈی جی اور ان کے ساتھ ایم او ایس بیٹھے ہیں جناب بی ایل ورما جی، تو یہ تعارف بھی آپ لوگوں کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال پرشمال مشرقی ریاستوں کےوزرائے اعلی سے بات چیت کی
July 13th, 01:02 pm
نئی دہلی، 13 جولائی : وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کی صورتحال پر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ناگالینڈ، تری پورہ ، سکم، میگھالیہ، میزورم، اروناچل پردیش، منی پور اور آسام کے وزرائے اعلی نے شرکت کی۔ تمام وزرائے اعلی نے عالمی وبا کووڈ-19 سے نمٹنے میں بروقت کارروائی کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ان کی خصوصی نگہداشت اور دیکھ بھال کی کوششوں کوخوب سراہا۔ بات چیت کے دوران وزرائے اعلی کے علاوہ ، مرکزی وزیر داخلہ، دفاع، صحت، ڈونر (ڈی او این ای آر)اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کے عمل میں تقویت بہم پہنچانے کا جائزہ لینے کی غرض سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی
July 09th, 01:10 pm
عہدیداروں نے وزیراعظم کو ملک بھر میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ پورے ملک میں 1500 سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم ہو رہے ہیں، جن میں پی ایم کئیرس کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں اور سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یو کے تعاون سے قائم کئے جانے والے پلانٹس بھی شامل ہیں۔ہم تاریخ کی اُن غلطیوں کو سدھار رہے ہیں، جن میں قابل تحسین لیڈروں اور جانبازوں کی عزت افزائی نہیں کی گئی:وزیراعظم
February 16th, 02:45 pm
نئی دہلی،16؍فروری:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایسے میں جب کہ ہم ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہور ہے ہیں، اُن تاریخی ہیرو اور ہیروئنوں کے تعاون کو یاد کرنا بہت اہم ہے، جنہوں نے ملک کے لئے زبردست تعاون کیا۔ انہوں نے اس حقیقت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جن لوگوں نے اپنا سب کچھ بھارت اور بھارتیتہ کے لئے قربان کردیا، انہیں تاریخ کی کتابوں میں اتنی اہمیت نہیں دی گئی، جس کے وہ حقدار تھے۔ بھارت کی تاریخ لکھنے والوں کے ذریعے ،بھارت کی تاریخ بنانے والوں کے خلاف اس نا انصافی اور بے ضابطگی کو اب ، جب کہ ہم اپنی آزادی کے75 ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں، درست کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مرحلے پر ان کے تعاون کو یاد کرنا بہت اہم ہو گیا ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش کے بہرائچ میں مہاراجا سہیل دیو میموریل اور چتوڑا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔بہرائچ اترپردیش میں مہاراجہ سہیل دیو میموریل اور چتورا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
February 16th, 11:24 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اترپردیش کے بہرائچ میں مہاراجہ سہیل دیو میموریل کا سنگ بنیاد رکھا اور چتوڑہ ضلع کے ترقیاتی کام کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر میڈیکل کالج کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ موجود تھے۔وزیراعظم نے مہاراجہ سہیل دیو میموریل کا سنگ بنیاد اور چتوڑہ جھیل کے ترقیاتی کام کا افتتاح کیا
February 16th, 11:23 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اترپردیش کے بہرائچ میں مہاراجہ سہیل دیو میموریل کا سنگ بنیاد رکھا اور چتوڑہ ضلع کے ترقیاتی کام کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر میڈیکل کالج کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ موجود تھے۔2% Interest Subvention approved on prompt repayment of Shishu Loans under Pradhan Mantri MUDRA Yojana for a period of 12 months
June 24th, 04:02 pm
Union Cabinet chaired by PM Narendra Modi approved a scheme for interest subvention of 2% for a period of 12 months, to all Shishu loan accounts under Pradhan Mantri Mudra Yojana (PMMY) to eligible borrowers. The scheme will help small businesses brace the disruption caused due to COVID-19.