آسٹریلیا کے ذریعہ بھارت کی کوویکسین کو تسلیم کیے جانے پر وزیر اعظم نے عزت مآب اسکاٹ موریسن کا شکریہ ادا کیا
November 01st, 10:40 pm
آسٹریلیا کے ذریعہ بھارت کی کوویکسین کو تسلیم کیے جانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن کا شکریہ ادا کیا۔ہر ایک کی مکمل نگہداشت اور ٹیکہ لگانا ضروری ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
April 25th, 11:30 am
ساتھیو، پچھلے دنوں اس بحران سے نمٹنے کے لیے، میری، الگ الگ شعبوں کے ایکسپرٹ کے ساتھ، ماہرین کے ساتھ طویل بات چیت ہوئی ہے ۔ ہماری دوا ساز صنعت کے لوگ ہوں، ویکسین بنانے والے ہوں ، آکسیجن بنانے کے عمل سے منسلک لوگ ہوں یا پھر طبی شعبہ کے جانکار، انہوں نے، اپنے اہم مشورے حکومت کو دیے ہیں۔ اس وقت ، ہمیں اس لڑائی کو جیتنے کے لیے، ماہرین اور سائنسی صلاح کو ترجیح دینی ہے ۔ ریاستی سرکار کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں حکومت ہند پوری طاقت سے مصروف عمل ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کی بھر پور کوششیں کر رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کووڈ-19 کی صورتحال اور کووڈ-19 ویکسین کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا
January 09th, 05:42 pm
نئی دہلی 9 جنوری 2021:وزیر اعظم نے ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال اور کووڈ-19 ویکسین دینے کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں(یوٹی)میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی سربراہی کی۔ میٹنگ میں کابینہ سکریٹری، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔