گجرات میں 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 12th, 06:40 pm
گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت جی، یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل جی، حکومت گجرات میں کھیل کود کے وزیر جناب ہرش وردھن سانگھوی جی، پارلیمنٹ میں میرے رفیق جناب ہنس مکھ بھائی پٹیل، جناب نرہری امین اور احمدآباد کے میئر بھائی جناب کریٹ کمار پرمار جی، دیگر معززین اور گجرات کے کونے کونے سے تشریف لائے میرے نوجوان دوستوں!وزیر اعظم نے 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا
March 12th, 06:30 pm
نئی دہلی۔ 12 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔100 کروڑ ٹیکہ خوراکوں کے بعد، بھارت نئے جوش اور توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
October 24th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، آپ سبھی کو نمسکار۔ کوٹی کوٹی (لاکھوں، کروڑوں) نمسکار۔ اور میں ’کوٹی کوٹی نمسکار‘ اس لیے بھی کہہ رہا ہوں کہ 100 کروڑ ویکسین ڈوز کے بعد آج ملک نئے جوش، نئی توانائی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ویکسین پروگرام کی کامیابی، بھارت کی صلاحیت کو دکھاتی ہے، سب کی کوشش کے منتر کی طاقت کو دکھاتی ہے۔آتم نربھر بھارت سویم پورن گوا پروگرام کے مستفیدین اور متعلقین سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 23rd, 11:01 am
جب سرکار کا ساتھ اور عوام کی محنت ملتی ہے تو کیسے تبدیلی آتی ہے، کیسے اعتماد آتا ہے، یہ ہم سبھی نے ’سویم پورن گوا‘ کے مستفیدین سے گفتگو کے دوران محسوس کیا۔ گوا کو اس مثبت تبدیلی ہی راہ دکھانے والے مقبول اور توانا وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر معاون شریپد نائک جی، گوا کے ڈپٹی سی ایم جناب منوہر اجھگاؤنکر جی، ڈپٹی سی ایم جناب چندرکانت کیولیکر جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزیر، رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی، لوکل باڈیز کے تمام نمائندے، ضلع پریشد کے رکن، پنچایت رکن، دیگر عوامی نمائندے اور میرے پیارے گوا کے بھائیوں اور بہنوں!!آتم نربھر بھارت سویم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وزیراعظم کی گفت و شنید
October 23rd, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آتم نربھر بھارت سویم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی۔وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا متن
October 22nd, 10:02 am
100 کروڑ ویکسین ڈوز ، یہ محض ایک نمبر نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی اہلیت کی عکاس ہے۔ تاریخ کے ایک نئے باب کی شروعات ہے۔ یہ اُس نئے بھارت کی تصویر ہے جو مشکل نشانے کے ہدف کو حاصل کرنا جانتا ہے۔ یہ اس نئے بھارت کی تصویر ہے جو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے سخت محنت کرتا ہے۔وزیراعظم نے 100 کروڑ ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرنے پر قوم سے خطاب کیا
October 22nd, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے100 کروڑ ٹیکہ کاری کا سنگ میل طے کرنے پر قوم سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے 100 کروڑ ویکسی نیشن کے نشانہ کو عبور کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا
October 21st, 11:59 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹروں، نرسوں اور اُن تمام ورکروں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے ٹیکہ کاری میں 100 کروڑ کی تعداد کو عبور کرنے کے لئے کام کیا ہے۔قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آرسی )کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 12th, 11:09 am
آپ سبھی کو نوراتری کے مقدس تہوار کی بہت بہت نیک خواہشات !اس پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیرداخلہ ، جناب امت شاہ ، قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین جسٹس جناب ارون کمارمشرا ، وزیرمملکت برائے امور داخلہ جناب نتیہ نند رائے ، انسانی حقوق کمیشن کے دیگرعزت مآب اراکین ، ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے سبھی سربراہان ، سپریم کورٹ کے سبھی موجود جج صاحبان ، اراکین ، یواین ایجنسیز کے سبھی نمائندے ، سول سوسائٹی سے منسلک دیگرسبھی تجربہ کارو سرکردہ شخصیات، بھائیو ں اوربہنوں!وزیراعظم نے، قومی انسانی حقوق کمیشن ( این ایچ آرسی )کے 28 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کی
October 12th, 11:08 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی حقوق انسانی کمیشن ( این ایچ آر سی ) کے 28 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کی ۔گوا میں ایچ سی ڈبلیو ایس اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کےساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 10:31 am
گوا کے توانائی سے بھرپور اور مقبول وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، گوا کے سپوت شری پدنائیک جی ، مرکزی حکومت میں وزارتی کونسل کی میری ساتھی ڈاکٹر بھارتی پوار جی، گوا کے سبھی وزرا، اراکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، دیگر عوامی نمائندگان ، سبھی کورونا واریئر، بھائیواور بہنو!وزیراعظم نے گوا کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور کووڈ ویکسین پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی
September 18th, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گوا کے حفظان صحت کے کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔وزیراعظم 18 ستمبر کو گوا میں کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور فیض یافتگان سے تبادلہ خیال کریں گے
September 17th, 04:42 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 ستمبر 2021 ،صبح 10:30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گوا میں بالغ آبادی کے لئے پہلی ڈوز کی 100 فیصد کوریج کے مکمل ہونے پر کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے حفظان صحت کے کارکنان اور فیضیافتگان کے ساتھ تبادلہ خیال کریںگے۔ہماچل پردیش میں صحت کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری کے مستفدین کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن
September 06th, 11:01 am
100سال کی سب سے بڑی وباء ، 100سال میں ایسے دن کبھی دیکھے نہیں ہیں ، کے خلاف جنگ میں ہماچل پردیش چمپیئن بن کر سامنے آیاہے ۔ہماچل بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے ، جس نے اپنی پوری اہل آبادی کو کورونا ٹیکے کی کم از کم ایک خوراک لگادی ہے ۔ یہی نہیں دوسری خوراک کے معاملے میں بھی ہماچل تقریبا ایک تہائی آبادی کو پارکرچکی ہے ۔وزیراعظم نے ہماچل پردیش میں صحت کارکنوں اور کووڈ ویکسینیشن پروگرام کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی
September 06th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہماچل پردیش میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور کووڈ ویکسینیشن پروگرام کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پرمعززگورنر، معزز وزیراعلی ، مرکزی وزیرجناب جے پی نڈا، مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اراکین پارلیمان ، اراکین اسمبلی، پنچایتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دیگرشخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے آئی پی ایس پروبیشنرز کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن
July 31st, 11:02 am
شریا گپتا: جے ہند شریمان! میں شریا گپتا بھارتی پولیس سروس کے 2019 بیچ کی زیر پروبیشن افسر ہوں۔ بنیادی طور پر میرا تعلق دلی سے ہے اور مجھے تامل ناڈو کیڈر مختص ہوا ہے۔جناب عالی سب سے پہلے تربیت یافتہ افسروں کے ساتھ بات چیت کے اس پروگرام میں آپ کی پروقار موجودگی کے لئے میں آپ کا استقبال کرتا ہوں اور اپنی ممنونیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس بات کے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے میں اپنے ساتھی افسر جناب انج پالیوال کو مدعو کرتی ہوں کہ وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے آپ سے بات چیت شروع کریں۔yسردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمیں آئی پی ایس پروبیشنرس سے وزیر اعظم کے ذریعہ کیے گئے خطاب کا متن
July 31st, 11:01 am
آپ سبھی سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ میری ہر سال یہی کوشش رہتی ہے کہ آپ جیسے نوجوان ساتھیوں سے گفتگو کروں، آپ کے خیالات کو مسلسل جانتا رہوں۔ آپ کی باتیں، آپ کے سوال، آپ کا تجسس، مجھے بھی مستقبل کی چنوتیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت کی
July 31st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سردار بلبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے آئی پی ایس افسران کو خطاب کیا۔انہوں نے اس دوران تربیت یافتہ آئی پی ایس افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر مملکت (داخلہ)جناب نتیہ نند رائے بھی موجود تھے۔کووِڈ-19صف اول کے کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 18th, 09:45 am
کورونا کے خلاف عظیم جنگ میں آج ایک اہم ترین مہم کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک میں ہزاروں پروفیشنلس، اسکل ڈولپمنٹ مہم سے جڑے۔ اس کوشش نے ملک کو کورونا سے مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔ اب کورونا کی دوسری لہر کے بعد جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، وہ تجربات آج کے اس پروگرام کی اہم وجہ بنے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر میں ہم لوگوں نے دیکھا کہ کورونا وائرس کا تبدیل ہونا اور بار بار اس کی بدلتی شکل کس طرح کے چیلنجز ہمارے سامنے لا سکتی ہے۔ یہ وائرس ہمارے درمیان ابھی بھی ہے اور جب تک یہ ہے، اس کے میوٹیٹ(تبدیل) ہونے کا امکان بھی زندہ ہے۔ اس لیے ہر علاج، ہر احتیاط کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ملک کی تیاریوں کو اور زیادہ بڑھانا ہوگا۔ اسی ہدف کے ساتھ آج ملک میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے1 لاکھ ہر اول کارکنان تیار کرنے کی بہت بڑی مہم شروع ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے کووِڈ ۔19 ہراول کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق تیار کیا گیا کریش کورس پروگرام لانچ کیا
June 18th, 09:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووِڈ19 ہراول دستے کے کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق ڈھالے گئے کریش کورس پروگرام کو لانچ کیا۔یہ تربیتی پروگرام 26 سے زائد ریاستوں میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر چلایا جائے گا۔ تقریباً ایک لاکھ ہراول دستے کے کارکنان کو اس پہل قدمی کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے اور متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستوں کے وزراء، ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی اس موقع پر موجود تھے۔