کابینہ نے 2024 ء کے سیزن کے لیے کھوپرے کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دی
December 27th, 03:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2024 ء کے سیزن کے لیے کھوپرے کی کم از کم امدادی قیمتوں ( ایم ایس پیز ) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ کسانوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے 19-2018 ء کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تمام لازمی فصلوں کے ایم ایس پیز کو پیداوار کی کل ہند لاگت کے کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کیا جائے گا۔ 2024 ء کے سیزن کے لیے ملنگ کھوپرے کے منصفانہ اوسط معیار کے لیے ایم ایس پی 11160 روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے اور بال کھوپرا کے لیے 12000 روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔ یہ ملنگ کھوپرے کے لیے 51.84 فی صد اور بال کھوپرے کے لیے 63.26 فی صد کے مارجن کو یقینی بنائے گا، جو کہ کل ہند لاگت سے 1.5 گنا زیادہ ہے ۔ ملنگ کھوپرے کو تیل نکالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ بال/کھانے کے کھوپرے کو خشک میوہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے مذہبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیرالہ اور تمل ناڈو میں ملنگ کھوپرا بڑے پیمانے پر پیدا کیا جاتا ہے ، جب کہ بال کھوپرا بنیادی طور پر کرناٹک میں پیدا ہوتا ہے۔